عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 135
عائلی مسائل اور ان کا حل پس دیکھیں یہ خوبصورت تعلیم اللہ تعالیٰ نے ہمیں دی ہے۔ہم دنیا کو بتانے کے لئے تو یہ دعوے کرتے رہتے ہیں کہ اسلام کی یہ خوبصورت تعلیم ہے اور اسلام کی وہ خوبصورت تعلیم ہے اور جماعت احمد یہ دنیا میں انصاف اور محبت کا پر چار کرتی ہے لیکن اگر ہمارے عمل ہمارے قول کے خلاف ہیں تو ہم اپنے نفس کو بھی دھوکہ دے رہے ہیں اور دنیا کو بھی دھوکہ دے رہے ہیں۔اب یہ بڑا مشکل مسئلہ ہے کہ انسان اپنے خلاف گواہی دے۔صلح بھی کر لی ، تو بہ بھی کر لی، عمل صالح بھی کر لیا لیکن کچھ عرصہ بعد اگر کہیں ایسا موقع آئے کہ جہاں سچ بول کر اپنے خلاف گواہی دینی پڑے تو دل کو ٹولیں کہ کیا ہم ایسے ہیں جو سچائی پر قائم رہتے ہوئے اپنے خلاف گواہی دینے والے بنیں گے۔عموماً دیکھا گیا ہے کہ لوگ تو جھوٹ بول کر اپنے آپ کو بچاتے ں۔لیکن اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم اگر اپنے گھروں میں امن قائم کرنا چاہتی ہو یا اپنے معاشرے میں امن قائم کرنا چاہتی ہو تو کبھی جھوٹ کا سہارا نہ لو یہاں تک کہ اپنے خلاف بھی گواہی دینی پڑے تو دو۔اپنی غلطی کا اعتراف کرو۔اپنے والدین کے خلاف گواہی دینی پڑے تو دو۔اپنے قریبی دوستوں، رشتہ داروں کے خلاف گواہی دینی پڑے تو دو۔اگر اس ایک بات کو ہر احمدی عورت اور مر د پلے باندھ لے تو گھروں کے فساد ختم ہو جائیں۔قضا میں معاملات آتے ہیں، اکثر میں نے دیکھا ہے ، بات کو طول دینے کے لئے اپنے حق میں فیصلے کروانے کے لئے جھوٹ پر بنیاد ہو جاتی ہے۔بعض ہیں۔135