عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 78
عائلی مسائل اور ان کا حل ہے۔اس کے اعصاب زیادہ مضبوط ہوتے ہیں۔اگر چھوٹی موٹی غلطیاں، کو تاہیاں ہو بھی جاتی ہیں تو ان کو معاف کرنا چاہئے“ (مطلوبہ الفضل نر میل 08 جولائی 2010 ) اپنے اہل کے ساتھ عمدہ سلوک کے بارہ میں حضورِ انور ایک اور موقع پر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک ارشاد اور اسکی تشریح یوں بیان فرماتے ہیں: ” یہ مت سمجھو کہ پھر عورتیں ایسی چیزیں ہیں کہ ان کو بہت ذلیل اور حقیر قرار دیا جاوے۔نہیں۔نہیں۔ہمارے ہادی کامل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لاهله تم میں سے بہتر وہ شخص ہے جس کا اپنے اہل کے ساتھ عمدہ سلوک ہو۔بیوی کے ساتھ جس کا عمدہ چال چلن ہے اور معاشرت اچھی نہیں وہ نیک کہاں؟ دوسروں کے ساتھ وہ نیکی اور بھلائی تب کر سکتا ہے جب وہ اپنی بیوی کے ساتھ عمدہ سلوک کرتا ہو اور عمدہ معاشرت رکھتا ہو“۔( ملفوظات جلد اول صفحہ 403 ایڈیشن 2003ء مطبوعہ ربوہ) تو یہ ہے اُس تعلیم کی ایک جھلک جو اسلام نے ہمیں دی اور جس کی اس زمانے میں پھر نئے سرے سے تعلیم ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دی، ہمیں سمجھایا۔تو اس خوبصورت تعلیم کی مثالیں آج سے چودہ سو سال پہلے اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے سے قائم کروائیں تھیں اور اس کی اعلیٰ ترین مثال قائم کرتے ہوئے آپ نے اعلان 78