عائلی مسائل اور اُن کا حل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 76 of 256

عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 76

عائلی مسائل اور ان کا حل دنوں کے بعد حضرت ابو بکر دوبارہ تشریف لائے تو آنحضرت ام کے ساتھ حضرت عائشہ ہنسی خوشی باتیں کر رہی تھیں۔حضرت ابو بکر کہنے لگے دیکھو بھئی تم نے اپنی لڑائی میں تو مجھے شریک کیا تھا اب خوشی میں بھی شریک کر لو۔(ابو داؤد کتاب الادب باب ما جاء في المزاح) آنحضرت ام حضرت عائشہ کے بہت ناز اٹھاتے تھے۔ایک دفعہ ان سے فرمانے لگے کہ: عائشہ ! میں تمہاری ناراضگی اور خوشی کو خوب پہچانتا ہوں۔حضرت عائشہ نے عرض کیا وہ کیسے ؟ فرمایا: جب تم مجھ سے خوش ہوتی ہو تو اپنی گفتگو میں رب محمد ) کہہ کر قسم کھاتی ہو اور جب ناراض ہوتی ہو تو رب ابراہیم کہہ کر بات کرتی ہو۔حضرت عائشہ کہتی ہیں کہ ہاں یارسول اللہ یہ تو ٹھیک ہے مگر بس میں صرف زبان سے ہی آپ ﷺ کا نام چھوڑتی ہوں ( دل سے تو آپ ای ایم کی محبت نہیں جاسکتی)۔( بخاری کتاب النکاح باب غيرة النساء و وجد هن ) حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : ”فحشاء کے سوا باقی تمام کج خلقیاں اور تلخیاں عورتوں کی برداشت کرنی چاہئیں۔اور فرمایا : ہمیں تو کمال بے شرمی معلوم ہوتی ہے کہ مرد ہو کر عورت سے جنگ کریں۔ہم کو خدا نے مرد بنایا ہے اور در حقیقت یہ ہم پر اتمام نعمت ہے۔اس کا شکر یہ ہے کہ ہم عورتوں سے لطف اور نرمی کا برتاؤ کریں“۔ایک دفعہ ایک دوست کی درشت مزاجی اور بد زبانی کا ذکر ہوا اور شکایت 76