عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 19
پھر فرمایا: عائلی مسائل اور ان کا حل پس ایک مومن جہاں اپنے خدا سے کئے گئے عہد کو پورا کرنے کی بھر پور کوشش کرتا ہے وہاں مخلوق کے عہد کو بھی پورا کرنے کی بھر پور کوشش ہوتی ہے۔جیسا کہ میں نے کل بھی کہا تھا کہ حقوق العباد کی ادائیگی کے بغیر حقوق اللہ کی ادائیگی کے معیار حاصل نہیں ہو سکتے۔اُس میں بھی بال آنے لگ جاتے ہیں، کریک (Crack) آ جاتے ہیں اور جب کسی برتن میں ایک دفعہ کریک (Crack) آ جائے تو پھر وہ آہستہ آہستہ بڑھتا چلا جاتا ہے۔پس حقوق العباد کی ادائیگی بھی بہت ضروری ہے اور حقوق العباد میں خاوند اور بیوی کے ایک دوسرے پر حقوق بہت زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔معاشرے اور اگلی نسل کی بہتری کے لئے ان کی بہت اہمیت ہے اس لئے ان کو بجالانا ایک مومن کی بہت بڑی ذمہ داری ہے۔اللہ تعالیٰ نے میاں بیوی کے حقوق کی ادائیگی کے لئے اس لئے توجہ دلائی ہے اور یہ آیات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لئے نکاح کے موقع پر رکھی ہیں کہ تقویٰ پر قائم ہوتے ہوئے ایک دوسرے کے حقوق ادا کرو، تبھی تم خدا تعالیٰ کی امانتوں اور ایمانی عہدوں کی بھی صحیح رنگ میں ادائیگی کر سکو گے اور اپنے معاشرے کی امانتوں اور عہدوں کی بھی صحیح طرح ادائیگی کر سکو گے۔پس ہر مومن اور مومنہ کو یا د رکھنا چاہئے ، ہر احمدی عورت اور مرد کو یہ یا در کھنا چاہئے کہ وہ اپنے عہد کے دعوے کو تبھی پورا کرنے والے بن سکتے ہیں 19