عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 17
عائلی مسائل اور ان کا حل پابندی کرتے ہوئے ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھیں گے اتنا ہی زیادہ حسین معاشرہ قائم ہو تا چلا جائے گا“۔(خطبہ جمعہ 19 دسمبر 2003ء بمقام مسجد بیت الفتوح، لندن مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل 13 فروری 2004ء) جلسہ سالانہ جرمنی کے موقع پر احمدی خواتین سے خطاب کرتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ النساء کی آیت 2 کی تلاوت کرنے کے بعد اس کے حوالہ سے چند نصائح فرمائیں۔حضور انور نے فرمایا: وو یہ آیت جو میں نے تلاوت کی ہے یہ نکاح کے وقت تلاوت کی جاتی ہے۔اس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : اے لوگو (مردو عور تو ! اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرو۔اس سے ڈرو اور اس کے احکامات کی تعمیل کرو۔اللہ تعالیٰ کے حقوق بھی ادا کر و اور بندوں کے حقوق بھی ادا کرو۔حقوق اللہ ادا کرنے سے تمہارے دل میں اُس کی خشیت قائم رہے گی۔تمہارا ذہن اِدھر اُدھر نہیں بھٹکے گا، تم دین پر قائم رہو گی، شیطان تم پر غالب نہیں آسکے گا، حقوق العباد ادا کرو گے۔تم دونوں مردوں اور عورتوں کے لئے یہ حکم ہے۔سب سے پہلے تو یہی ہے کہ عورت اور مرد ایک دوسرے کی ذمہ داریاں ادا کریں۔ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھیں۔ایک دوسرے کے حقوق کا پاس رکھیں۔اپنے گھروں کو محبت اور پیار کا گہوارہ بنائیں اور اولاد کے حق ادا کریں۔ان کو وقت دیں ان کی تعلیم و تربیت کی طرف توجہ کریں۔بہت ساری چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتی ہیں جو ماں باپ دونوں کو بچوں کو سکھانی پڑتی 17