تصانیف حضرت حکیم مولانا نورالدین — Page 107
۱۰۷ ۵ توفیق ہو تو حج کرنا۔اللہ کی راہ میں جہاد کرنا ( قلم سے یا زبان سے ) - دشمن اگر دین سے روکے تو بشر ط طاقت اور سلطنت کے اس کا مقابلہ کرنا۔ے۔اللہ تعالیٰ کی عبادت ایسی کرو کہ اسے تم دیکھتے ہو یا وہ تمہیں دیکھتا ہے۔۔اخلاق فاضلہ کا پابند ہونا۔۹۔بُرائیوں سے بچنا۔۱۰ خدا تعالیٰ اور اس کے رسول سے محبت رکھنا۔ا۔احسانات الہی کا شکر ادا کرنا۔۱۲۔تواضع اور فروتنی اختیار کرنا۔۱۳۔بڑوں کا ادب اور چھوٹوں پر رحم کرنا۔۱۴۔شیخی اور گھمنڈ کا ترک کرنا۔-۱۵۔حسد اور کینہ اور بے محل غضب کا ترک کرنا۔۱۶۔قرآن مجید کی تلاوت کرنا اور اس کا سمجھنا۔۱۷۔لغو اور فضول باتوں سے دور رہنا۔۱۸۔ہر وقت پاک وصاف رہنا۔۱۹۔ستر کو چھپانا۔۲۰۔موقع پر سخاوت کرنا اور کھانا کھلانا۔۲۱۔عزیزوں اور قریبیوں کا حق ادا کرنا۔۲۲ خلق میں اصلاح کرتے رہنا۔دینیات کا پہلا رسالہ ۲۳۔اچھے کاموں میں امداد اور کوشش کرتے رہنا اور کسی حاجت مند کی بقد را مکان خبر گیری اور امداد کرنا۔۱۹