تصانیف حضرت حکیم مولانا نورالدین — Page 8
ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات بے شک وشبہ میں اعلیٰ درجہ کے کھلے نشان اپنی راستی اور صداقت پر اپنے رب کی طرف سے رکھتا ہوں اور تم اس راستی کی تکذیب کر چکے۔میری تکذیب کے بدلہ جو عذاب تم پر آنے والا ہے تم چاہتے ہو وہ عذاب تم پر جلد آ جاوے سو اس عذاب کا تم پر لانا میرے قبضہ قدرت میں نہیں۔اللہ کے سوا کسی کی حکومت نہیں مگر یاد رکھو منکر دکھ پاویں گے۔اللہ ظاہر کرتا رہے گا اس حق کو جو میں لایا ہوں اور بے شک وریب وہ ( اللہ تعالیٰ ) ہے بہت ہی بڑا جھوٹ اور سچ میں فیصلہ کرنے والا۔جھوٹے کو ذلیل بچے کو فتح مند کرے گا۔تیسری دلیل قُلْ إِنَّنِى هَدْنِى رَى إِلى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ دِيْنًا قِيَمًا مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا (الانعام: ۱۶۲) بے شک وریب مجھے راہ بتائی میرے رب نے سیدھی راہ۔ٹھیک اور درست دین کی جس کا نام ابراہیمی دین ہے (اسلام) ایک طرف کا دین ہر طرح کے شرک سے بالکل پاک۔چوتھی دلیل الم ذلك الكتبُ لَا رَيْبَ فِيهِ (البقرة :٣٠٣) یہ سورت جس کا نام الم ہے وہ کتاب ہے (جس کے اُتارنے کا موسیٰ علیہ السلام کی کتاب استثناء کے باب ۱۸ میں وعدہ ہو چکا ) اس میں شک وریب کی جگہ نہیں۔پانچویں دلیل إِنَّا اَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُوْلًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا اَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا (المزمل: ۱۶) بے شک وریب ہم نے (اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ) تمہاری طرف بھیجا بڑا عظمت والا رسول نگر ان تم پر اور یہ رسول اس رسول کی مانند ہے جس کو ہم نے فرعون کے پاس بھیجا۔