تصانیف حضرت حکیم مولانا نورالدین

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 63 of 144

تصانیف حضرت حکیم مولانا نورالدین — Page 63

۶۳ ابطال الوہیت مسیح فرما نا ہوا کرتا ہے۔ان کا اور ان کے کلام کا اتباع عین اللہ تعالیٰ کی اتباع ہوا کرتا ہے ان کا اور ان کے کلام کا ماننا عین اللہ تعالیٰ کا ماننا ہو جاتا ہے گویا وہ اور اللہ تعالیٰ اور کلام الہی تین ہیں مگر ایک ہیں اور جب کبھی ان کے اتباع سے کوئی سعادت مند بقدر طاقت اللہ تعالیٰ کی جناب میں پوری عبودیت کے ساتھ استقامت اور اخلاص سے نزول روح القدس کی لیاقت پیدا کرتا ہے تو الوہیت کا ملہ اس بندہ کی عبود بیت پر روح القدس کا فیضان فرماتی ہے۔اللهم اجعلني من الملهمين الصادقين۔۳۱