تصانیف حضرت حکیم مولانا نورالدین — Page 16
۱۶ ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات پانچواں سوال - يَسْتَلُونَكَ مَاذَا يُنْفِقُونَ (البقرۃ: ۲۲۰) پوچھتے ہیں کیا خرچ کریں۔تو جواب دے العفو اپنی حاجت سے زیادہ مال کو خرچ کرو۔چھٹا سوال - يَسْتَلُونَكَ عَنِ الْمَحِيضِ (البقرة: ۲۲۳) پوچھتے ہیں حیض میں عورت سے صحبت جائز ہے یا نہیں۔تو جواب دے قُلْ هُوَ أَذًى فَاعْتَزِلُوا النِّسَاءَ فِي الْمَحِيضِ حیض کے دنوں میں جماع کرنا دکھ دیتا ہے۔حیض کے دنوں میں عورتوں کی صحبت سے الگ رہو۔ساتواں سوال۔يَسْتَلُونَكَ عَنِ الْيَتى (البقرۃ:۲۲۱) پوچھتے ہیں یتیموں کے متعلق۔جواب دے اصلاح لَهُمْ خَیر قیموں کے مال ، عزت، پرورش غرض ہر طرح ان کی اصلاح اور سنوار عمدہ بات ہے۔آٹھواں سوال - يَتَلُونَكَ مَاذَا أُحِلَّ لَهُمْ (المائدۃ:۵) پوچھتے ہیں کیا کچھ کھانے میں حلال ہے۔جواب دے أُحِلَّ لَكُمُ الطَّيِّبت تمہارے لئے تمام وہ چیزیں جو غالب عمرانات کے سلیم الفطرتوں میں ستھرے اور پسندیدہ ہیں وہ تو حلال کر دی گئیں۔نواں سوال۔يَتَلُونَكَ عَنِ الْأَنْفَالِ (الانفال : ۲) تجھ سے پوچھتے ہیں غنیمت کی تقسیم کا مسئلہ تو جواب دے آلا نُفَالُ لِلهِ وَالرَّسُولِ غنیمت کی تقسیم اللہ پھر رسول کے اختیار میں ہے۔دسواں سوال - يَسْتَلُونَكَ عَنْ ذِي الْقَرْنَيْنِ (الكهف:۸۴) ذوالقرنین کا قصہ تجھ سے پوچھتے ہیں۔تو جواب میں قصہ سنادے انا مكنَّالَهُ فِي الْأَرْضِ (الكهف:۸۵) سے ذوالقرنین کا قصہ شروع کر دیا اور بقدر ضرورت اسے تمام کیا۔یہ ذوالقرنین وہ ہے جس کا ذکر دانیال ۸ باب ۸ میں ہے۔گیارھواں سوال - يَسْتَلُونَكَ عَنِ الْجِبَالِ (طه: ۱۰۶) تجھ سے پوچھتے ہیں ایسے مضبوط پہاڑ کیا ہمیشہ رہیں گے۔تو جواب دے يَنْسِفُهَا رَبِّي نَسْفَا اڑادے گا اور پہاڑوں کو پاش پاش کر دے گا میرا رب۔17