تصانیف حضرت حکیم مولانا نورالدین — Page 121
۱۲۱ مبادى الصرف و النحو جمع بنانے کا عام قاعدہ یہ ہے کہ جمع مذکر کی صورت میں ون یا تین سے بنے گی اور مؤنث کے لئے ان اور اپ کے لگانے سے۔جیسے مذکر کی مثال مُؤْمِنٌ سے مُؤْمِنُونَ وَ مُؤْمِنِينَ اور مؤنث کی مثال مُؤْمِنَةٍ سے مُؤْمِنَاتٍ - فائدہ۔۱۔یاد رکھو اگر واحد کے آخر ہے۔علامت تانیث کی ہوگی تو جمع میں گر جائے گی جیسے اوپر کی مثال میں۔فائدہ۔۲۔تثنیہ اور جمع کے لین میں تمیز کرنے کے واسطے یاد رکھو کہ تثنیہ میں یائے مجہول پڑھی جائے گی اور جمع میں پائے معروف۔مُسلِمَيْنِ (تثنیہ) مُسْلِمِينَ جمع ہے۔سوالات (۱) واحد اور تثنیہ اور جمع کس کو کہتے ہیں؟ (۲) تثنیہ بنانے کا عام قاعدہ کیا ہے؟ مثال دے کر بتاؤ۔(۳) جمع بنانے کا عام قاعدہ مثال دے کر بتاؤ۔(۴) تثنیہ اور جمع کے لین میں کس طرح تفریق کرو گے۔(۵) اگر واحد کے آخر ، ت تانیث کی ہو تو جمع میں رہے گی یا گرے گی۔(۶) ان فقرات میں واحد، تثنیہ، جمع الگ کر کے دکھاؤ۔(الف) بِالْمُؤْمِنِينَ رَءُوفٌ رَّحِيمٌ ـ (ب) إِنَّا أَعْتَدُنَا للكفِرِينَ سَلْسِلَا وَأَغْللًا وَسَعِيرًا (ج) الْخَبِيثُتُ لِلْخَبِيثِينَ وَالطَّيِّبَتُ لِلطَّيِّبِينَ - پانچواں سبق مذکر اور مؤنث ا۔نر کو مذکر اور مادہ کو مؤنث کہتے ہیں۔مگر الفاظ میں مذکر مؤنث کی شناخت علامات سے ہوتی ہے۔۲۔مؤنث کی دو قسمیں ہیں۔حقیقی اور لفظی حقیقی مؤنث وہ ہے جس کا نر جاندار ہو جیسے امرءة (عورت) کہ اس کا امر (مرد) کہلاتا ہے۔لفظی مؤنث وہ ہے جس کا ئر جاندار نہ ہو بلکہ لفظاوہ مؤنث ہو جیسے ظُلُمَةٌ ( اندھیرا) و