365 دن (حصہ سوم) — Page 24
درس القرآن القرآن نمبر 171 24 وَالْوَالِدَاتُ يُرْضِعْنَ أَوْلَادَهُنَّ حَوْلَيْنِ كَامِلَيْنِ لِمَنْ اَرَادَ أَنْ يُتِمَّ الرَّضَاعَةَ وَعَلَى الْمَوْلُودِ لَهُ رِزْقُهُنَّ وَكِسْوَتُهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ لَا تُكَلَّفُ نَفْسٌ إِلَّا وُسْعَهَا لَا تُضَارَ وَالِدَهُم بِوَلَدِهَا وَلَا مَوْلُودٌ لَهُ بِوَلَدِهِ وَ عَلَى الْوَارِثِ مِثْلُ ذَلِكَ فَإِنْ أَرَادَا فِصَالًا عَنْ تَرَاضٍ مِنْهُمَا وَتَشَاوُرٍ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا وَإِنْ اَرَدُتُّمْ اَنْ تَسْتَرْضِعُوا أَوْلَادَكُمْ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ إِذَا سَلَّمْتُم مَّا أَتَيْتُم بِالْمَعْرُوفِ وَاتَّقُوا اللهَ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللهَ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرُ ( البقرة : 234) جیسا کہ پہلے بیان ہو چکا ہے سورۃ البقرۃ کے اس حصہ میں بندوں کے باہمی حقوق کا بیان ہے اور بندوں کے حقوق میں سے ایک اہم ترین نظام حقوق عائلی حقوق ہیں۔عائلی حقوق میں تفصیل کے ساتھ شادی بیاہ، طلاق کے بارہ میں ہدایات بیان کرنے کے بعد اس سے ایک متعلقہ مسئلہ کی وضاحت فرماتا ہے جو رضاعت کا مسئلہ ہے۔اگر بچہ دودھ پی رہا ہو اور میاں بیوی میں طلاق واقعہ ہو جائے تو کیا صورت ہو گی۔اس ضمن میں فرماتا ہے وَالْوَالِدتُ يُرْضِعْنَ أَوْلَادَهُنَّ حَوْلَيْنِ كَامِلَيْنِ لِمَنْ أَرَادَ أن يتم الرَّضَاعَةُ یعنی ماؤں کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو دو کامل برس تک دودھ پلائیں اگر وہ مذت رضاعت کو پورا کرنا چاہتی ہیں اور ان کی خوراک، پوشاک اس مرد کے ذمہ ہے جس کے وہ بچے ہیں۔کھانے اور کپڑے سے مراد تمام اخراجات ہیں۔لا تُكَلِّفُ نَفْسٌ اِلَّا وُسْعَهَا کسی نفس پر اس کی طاقت سے زیادہ ذمہ داری نہیں ڈالی جاتی۔گویا مرد اور عورت دونوں پر ان کی بساط کے مطابق بوجھ ڈالا جائے گا۔لَا تُضَارَ وَالِدَم يولدهَا وَلا مَولود له پولداہ نہ کسی والدہ کو بچے کے نام دکھ دیا جائے گا اور نہ باپ کو اس کے بچے کی وجہ سے دکھ دیا جائے گا وَ عَلَى الْوَارِثِ مِثْلُ ذلِكَ اور وارث پر بھی ایسا ہی کرنالازم ہے فَإِنْ اَرَادَا فِصَالًا عَنْ تَرَاضٍ مِنْهُمَا وَتَشَاوُرٍ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا اور اگر وہ دونوں باہمی رضامندی اور آپس کے مشورہ کے ساتھ دودھ چھڑانا چاہیں تو ان پر کوئی گناہ نہیں وَ اِنْ اَرَدتُّمْ أَن تَسْتَرْضِعُوا أَوْلَادَكُمْ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ إِذَا سَلَّمْتُم مَّا أَتَيْتُمْ بِالْمَعْرُوفِ اور اگر تم اپنے بچوں کو کسی دوسری عورت سے دودھ پلوانا چاہو تو تم پر کوئی گناہ نہیں کہ جو تم نے دینا کیا ہے وہ مناسب طور پر ادا کر دو وَ اتَّقُوا اللهَ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِیر اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور جان لو کہ اللہ جو کچھ تم کرتے ہو اسے یقینا دیکھ رہا ہے۔699