365 دن (حصہ سوم) — Page 72
درس القرآن وو 72 رَبَّنَا إِنَّكَ جَامِعُ النَّاسِ لِيَوْمٍ لَا رَيْبَ فِيهِ إِنَّ اللهَ لَا يُخْلِفُ الْمِيعَادَ ( آل عمران:10) اے ہمارے رب تو یقیناً سب لوگوں کو اس دن جس کی آمد میں کوئی شک نہیں جمع کرے گا۔اللہ ہر گز وعدہ خلافی نہیں کرتا۔حضرت مصلح موعودہؓ بیان فرماتے ہیں:۔یہ دعا بھی عیسائیت کے فتنہ کے ساتھ تعلق رکھنے والی ہے اور اس میں بتایا گیا ہے کہ عیسائیت اپنی ترقی کے زمانہ میں غفلت کے اتنے سامان جمع کر دے گی اور عیاشی کے لئے اس قدر دولت اکٹھی کرے گی کہ لوگوں کے لئے آخرت کی طرف آنکھ اٹھانا بھی مشکل ہو جائے گا۔اگر ایک طرف کفارہ کا عقیدہ انہیں اگلے جہان کی پرستش سے بے نیاز کر دے گا تو دوسری طرف دنیوی زیب و زیبائش اور لہو و لعب کے سامان ان کو آخرت کے انکار کی طرف مائل کر دیں گے۔ایسے خطرناک زمانہ میں سچے مومنوں کا یہ شیوہ ہونا چاہئے کہ وہ رات دن اللہ تعالیٰ سے دعائیں کرتے رہیں اور بار بار اپنے دلوں کو ٹٹولیں اور ان عقائد کو اپنے اندر راسخ کریں کہ اس زمانہ میں ہدایت صرف اسلام میں ہے اور ہر انسان نے مر کر اللہ تعالیٰ کے حضور حاضر ہونا ہے کوئی مصنوعی کفارہ کسی انسان کے کام نہیں آسکتا۔آخر میں اِنَّ اللَّهَ لَا يُخْلِفُ الْمِیعاد کہہ کر بتایا کہ گو عیسائیت کا فتنہ بڑا بھاری ہو گا اور مسلمان ان کے حملہ سے سراسیمہ ہو جائیں گے۔مگر اسلام کے غلبہ کے لئے اللہ تعالیٰ نے جو پیشگوئیاں کی ہوئی ہیں وہ یقینا ایک دن پوری ہوں گی۔اسلام غالب آئے گا۔“ (نوٹس غیر مطبوعہ حضرت مصلح موعود زیر آیت آل عمران آیت نمبر 10 رجسٹر نمبر 9صفحہ 90،89)