365 دن (حصہ سوم) — Page 173
درس روحانی خزائن 173 بھی تو ایک قسم کا حسد ہی ہے سبقت لے جانے والا کب چاہتا ہے کہ اس سے اور کوئی آگے بڑھ جاوے یہ صفت بچپن ہی سے انسان میں پائی جاتی ہے اگر بچوں کو آگے بڑھنے کی خواہش نہ ہو تو وہ محنت نہیں کرتے اور کوشش کرنیوالے کی استعداد بڑھ جاتی ہے سابقون گویا حاسد ہی ہوتے لیکن اس جگہ حسد کا مادہ مصفی ہو کر سابق ہو جاتا ہے اسی طرح حاسد ہی بہشت میں سبقت لے جاویں گے۔“ مشکل الفاظ اور ان کے معانی ( ملفوظات جلد سوم صفحہ 197 مطبوعہ ربوہ) ارنڈ کا تیل کسٹر آئل(CastorOil) بہائم جانور کھانڈ چینی، شکر (Sugar) سَابِقُون سبقت لے جانے والے حاسد حد کرنے والا مصفى صاف شفاف ، روشن