365 دن (حصہ سوم) — Page 117
117 شریک نہیں بناؤ گے ، چوری نہیں کروگے، بدکاری نہیں کروگے ، اپنے بچوں کو قتل نہیں کروگے اور خود ہی کوئی جھوٹا الزام تراش کر کسی پر بہتان نہیں لگاؤ گے اور اچھے کام میں میری نافرمانی نہیں کرو گے۔حضرت عبادہ کا یہ بھی بیان ہے کہ میں ان نقیبوں میں سے ہوں ( جو حضور صلی ال کلیم نے مدینہ والوں کی تربیت کے لئے مقرر کئے تھے جنہوں نے رسول اللہ صلی ایم کی بیعت کی اور ہم نے اس شرط پر آپ کی بیعت کی کہ ہم اللہ کے ساتھ کچھ شریک نہیں بنائیں گے ، زنا نہیں کریں گے، چوری نہیں کریں گے، کسی شخص کو جس کی حرمت اللہ نے قائم کی ہے ناحق نہیں ماریں گے اور لوٹ مار نہیں کریں گے۔