365 دن (حصہ سوم)

by Other Authors

Page 93 of 200

365 دن (حصہ سوم) — Page 93

درس القرآن 93 القرآن نمبر 231 فَتَقَبَّلَهَا رَبُّهَا بِقَبُولٍ حَسَن وَ أَنْبَتَهَا نَبَاتَا حَسَنًا وَكَفَلَهَا زَكَرِيَّا كُلَّمَا دَخَلَ 91911 ( آل عمران : 38،39) عَلَيْهَا زَكَرِيَّا الْمِحْرَابَ وَجَدَ عِنْدَهَا رِزْقًا قَالَ يُمَرِّيَمُ انّى لَكِ هَذَا قَالَتْ هُوَ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ إِنَّ اللهَ يَرْزُقُ مَنْ يَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابِ هُنَالِكَ دَعَا زَكَرِيَّا رَبَّهُ قَالَ رَبِّ هَبْ لِي مِنْ لَدُنْكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً إِنَّكَ سَمِيعُ الدُّعَاءِ اسلام اور عیسائیت کی کش مکش کا ذکر کرتے ہوئے قرآن شریف جو عدل و انصاف سے بھر پور کتاب ہے موجودہ بگڑی ہوئی عیسائیت پر تنقید کرنے سے پہلے اس کی پاکیزہ ابتداء کا ذکر فرماتا ہے فَتَقَبَّلَهَا رَبُّهَا بِقَبُولٍ حَسَن کہ حضرت مریم کی والدہ کی دعا کے نتیجہ میں حضرت مریم کو ایک حسین قبولیت کے ساتھ قبول کر لیا و انبتَهَا نَبَاتَا حَسَنًا اور اس کی احسن رنگ میں نشو و نما کی وَ كَفَلَهَا زَكَرِيَّا اور زکریا کو اس کا کفیل ٹھہرایا كُلَّمَا دَخَلَ عَلَيْهَا زَكَرِيَّا الْمِحْرَاب جب کبھی بھی زکریا اس کے پاس محراب میں داخل ہو ا وَجَدَ عِنْدَهَا رِزْقًا تو اس نے اس کے پاس رزق پایا قَالَ يَمَرْيَمُ الى لكِ هذا اس نے کہا اے مریم یہ تیرے پاس کہاں سے آیا ؟ قَالَتْ هُوَ مِنْ عِنْدِ اللہ اس نے کہا یہ اللہ کی طرف سے ہے إِنَّ اللَّهَ يَرْزُقُ مَنْ يَشَاءُ بِغَيْرِ حِساب یقینا اللہ جسے چاہتا ہے بغیر حساب کے رزق دیتا ہے۔هُنَالِكَ دَعَا زَكَرِيَّا رَبَّه اس موقع پر زکریا نے اپنے رب سے دعا کی رَبِّ هَبْ لِي مِنْ تدتكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً اے میرے رب مجھے اپنی جناب سے پاکیزہ ذریت عطا فرما إِنَّكَ سَمِيعُ الله عاء یقینا تو بہت دعا سننے والا ہے۔حضرت مصلح موعود اس کی تفسیر میں فرماتے ہیں:۔فرماتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس کو نہایت اعلیٰ درجہ کی قبولیت کا شرف بخشا۔ان کی والدہ کے ذہن میں تو یہ تھا کہ یہ لڑکی کس کام کی ہو گی۔لیکن خدا تعالیٰ نے اسے قبول کیا اس کی نہایت نیک اٹھان ہوئی۔اور خدا تعالیٰ کے سایہ میں اس نے پرورش پاکر دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کی حضرت مریم کو زکریا نے اپنی تربیت میں لے لیا اور انہیں اپنے گھر کے