365 دن (حصہ سوم) — Page 47
درس القرآن 47 درس القرآن نمبر 193 وَمَثَلُ الَّذِينَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمُ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللهِ وَتَثْبِيتًا مِنْ أَنْفُسِهِمْ كَمَثَلِ جَنَّةِ بِرَبُوَةٍ أَصَابَهَا وَابِ فَأَتَتْ أَخْلَهَا ضِعْفَيْنِ فَإِنْ لَمْ يُصِبُهَا وَابِلٌ فَطَلُ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ (البقرة:266) قومی اور انفرادی تزکیہ کے لئے مالی قربانی کی اہمیت مگر پاکیزہ اور فساد سے خالی مالی قربانی کے لئے گزشتہ درس میں ایک مثال اس بات کی دی گئی تھی کہ مالی قربانی اگر پاک نہ ہو تو بجائے خود وہ تباہی کا موجب بنتی ہے۔آج کے درس میں اس کے بالمقابل اس مالی قربانی کو جو ہر کے فساد سے پاک ہے ایک تشبیہ سے واضح کیا گیا ہے ، فرماتا ہے کہ وَمَثَلُ الَّذِيْنَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمُ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللہ کہ ان لوگوں کی مثال جو کسی ریاء و نمود، شہرت و بدلہ کے حصول کے لئے نہیں بلکہ اپنے اموال اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے خرچ کرتے ہیں وَ تَثْبِيتًا اَنفُسِهِم اور کسی کے کہنے سننے یا فوری جوش سے نہیں بلکہ دلوں کے پختہ ارادہ سے ہو گمتَلِ جَنَّةِ بِرَبُوَةٍ أَصَابَهَا وَابِل اس باغ کی حالت کے مشابہہ ہے جو بلند جگہ پر سیلاب وغیرہ آفات سے نسبتا محفوظ ہوتی ہے اور اس پر تیز بارش ہوئی فَاتَتْ أكُلَهَا ضِعْفَيْنِ اور وہ اپنا پھل دو چند لایا هو فَإِن لَّمْ يُصِبُهَا وَ اہل اور اگر اس پر زور کی بارش نہ پڑے تو تھوڑی سی بارش ہی ہو وَاللهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِیر اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اسے دیکھ رہا ہے۔اس مثال میں جو یہ فرمایا کہ صحیح قربانی کے ذریعہ تیز بارش نہ ہو تو ہلکی بارش بھی کافی ہو جاتی ہے اس کے بارہ میں حضرت مصلح موعودؓ ایک لطیف نکتہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:۔اس تمثیل میں بتایا کہ سچے مومن کا دل ایک باغ کی طرح ہوتا ہے جس میں نیک اعمال کے ہرے بھرے پودے کھڑے ہوتے ہیں جب وہ صدقہ و خیرات کرتا ہے تو خواہ وہ صدقہ بارش کی طرح نہ ہو بلکہ معمولی شبنم کی طرح ہو تب بھی وہ اس نیکی کے بابرکت نتائج حاصل کر لیتا ہے۔چونکہ ان کے دل میں اخلاص اور تقویٰ ہوتا ہے اس لئے فرمایا کہ وہ جو کچھ خرچ کریں گے اس سے بھی ان کی کشت عمل خوب ہری بھری ہو جائے گی۔۔۔۔۔وَ اللهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ میں اس طرف اشارہ فرمایا کہ اللہ تعالیٰ عمل کی اصل حقیقت دیکھتا ہے اس کی ظاہری شکل نہیں دیکھتا۔“ ( تفسیر کبیر جلد دوم صفحہ 611،612 مطبوعہ ربوہ) 609 609