365 دن (حصہ سوم)

by Other Authors

Page 26 of 200

365 دن (حصہ سوم) — Page 26

درس القرآن 26 القرآن نمبر 173 لَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ إِنْ طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ مَا لَمْ تَمَسُّوهُنَّ أَوْ تَفْرِضُوا لَهُنَّ فَرِيضَةً وَ مَنْعُوهُنَّ عَلَى الْمُوسِع قَدَرُه وَ عَلَى الْمُقْتِرِ قَدَرُهُ مَتَاعًا بِالْمَعْرُوفِ حَقًّا عَلَى الْمُحْسِنِينَ وَإِنْ طَلَّقْتُمُوهُنَّ مِنْ قَبْلِ أَنْ تَمَسُّوهُنَّ وَقَد فَرَضْتُمْ لَهُنَّ فَرِيضَةً فَنِصْفُ مَا فَرَضْتُم إِلَّا أَنْ يَعُفُونَ أَوْ يَعْفُوا الَّذِي بِيَدِهِ عُقْدَةُ النِّكَاحَ وَ اَنْ تَعُفُوا اَقْرَبُ لِلتَّقْوَى وَلَا تَنْسَوُا الْفَضْلَ بَيْنَكُمْ إِنَّ اللَّهَ بِمَا 1199196 دو، عملون بصير (البقرة:238،237) پہلی آیت میں یہ مفہوم ہے کہ بعض دفعہ بعض حالات کے پید اہونے کی وجہ سے طلاق ازدواجی تعلقات سے پہلے بھی ہو سکتی ہے، فرماتا ہے لا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ إِنْ طَلَقْتُمُ النِّسَاءَ مَا لَمْ تَمَسُّوهُنَّ أَوْ تَفْرِضُوا لَهُنَّ فَرِيضَةً کہ تم پر کوئی گناہ نہیں اگر تم عورتوں کو طلاق دے دو جبکہ تم نے ابھی ان کو نہ چھوا ہو یا تم نے ابھی ان کے لئے حق مہر مقرر نہ کیا ہو و مَتَّعُوهُنَّ اور انہیں کچھ فائدہ بھی پہنچاؤ عَلَی الْمُوسِيع قدرة صاحب حیثیت پر اس کی حیثیت کے مطابق فرض ہے وَعَلَی الْمُقْتِرِ قَدَرُہ اور غریب آدمی پر اس کی حیثیت کے مناسب حال۔مَتَاعًا بِالْمَعْرُوفِ یہ معروف 6916 کے مطابق کچھ متاع ہو حَقًّا عَلَى الْمُحْسِنِینَ اور احسان کرنے والوں پر تو یہ فرض ہے۔وَإِن طَلَقْتُمُوهُنَّ مِنْ قَبْلِ أَنْ تَمَسُّوهُنَّ وَقَدْ فَرَضْتُمْ لَهُنَّ فَرِيضَةً اور اگر تم انہیں اس سے پیشتر طلاق دے دو کہ تم نے ان کو چھوا ہو جبکہ تم ان کا حق مہر مقرر کر چکے ہو تو پھر جو تم نے مقرر کیا ہے اس کا نصف ادا کرنا ہو گا سوائے اس کے کہ وہ عورتیں معاف کر دیں یا وہ شخص جس کے ہاتھ میں نکاح کا بندھن ہے وَ اَنْ تَعفُوا أَقْرَبُ لِلتَّقْوی اور تمہارا عفو سے کام لینا تقویٰ کے زیادہ قریب ہے وَلَا تَنْسَوُا الْفَضْلَ بَيْنَكُم اور آپس میں احسان کا سلوک بھول نہ جایا کرو ان الله بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِیر یقینا اللہ اس پر جو تم کرتے ہو گہری نظر رکھنے والا ہے۔609