365 دن (حصہ سوم) — Page 169
درس روحانی خزائن درس روحانی خزائن نمبر 100 حضرت مسیح موعود علیہ السلام بیان فرماتے ہیں:۔" 169 تم خدا کے عزیزوں میں شامل ہو جاؤ : دن بہت ہی نازک ہیں۔اللہ تعالیٰ کے غضب سے سب کو ڈرنا چاہیے۔اللہ تعالیٰ کسی کی پرواہ نہیں کرتا، مگر صالح بندوں کی۔آپس میں اخوت اور محبت کو پیدا کر و اور درندگی اور اختلاف کو چھوڑ دو۔ہر ایک قسم کے ہنرل اور تمسخر سے کنارہ کش ہو جاؤ، کیونکہ تمسخر انسان کے دل کو صداقت سے دور کر کے کہیں کا نہیں پہنچا دیتا ہے۔آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ عزت کے ساتھ پیش آؤ۔ہر ایک اپنے آرام پر اپنے بھائی کے آرام کو ترجیح دیوے۔اللہ تعالیٰ سے ایک سچی صلح پیدا کر لو اور اس کی اطاعت میں واپس آجاؤ۔اللہ تعالیٰ کا غضب زمین پر نازل ہو رہا ہے اور اس سے بچنے والے وہی ہیں جو کامل طور پر اپنے سارے گناہوں سے توبہ کر کے اس کے حضور میں آتے ہیں۔تم یاد رکھو کہ اگر اللہ تعالیٰ کے فرمان میں تم اپنے تئیں لگاؤ گے اور اس کے دین کی حمایت میں ساعی ہو جاؤ گے۔تو خدا تمام رکاوٹوں کو دور کر دے گا اور تم کامیاب ہو جاؤ گے۔کیا تم نے نہیں دیکھا کہ کسان عمدہ پودوں کی خاطر کھیت میں سے ناکارہ چیزوں کو اکھاڑ کر پھینک دیتا ہے۔اور کھیت کو خوش نما درختوں اور بار آور پودوں سے آراستہ کرتا اور ان کی حفاظت کرتا اور ہر ایک ضرر اور نقصان سے ان کو بچاتا ہے ، مگر وہ درخت اور پودے جو پھل نہ لاویں اور گلنے اور خشک ہونے لگ جاویں، ان کی مالک پر واہ نہیں کرتا کہ کوئی مویشی آکر ان کو کھا جاوے یا کوئی لکڑ ہارا ان کو کاٹ کر تنور میں پھینک دیوے۔سو ایسا ہی تم بھی یادرکھو۔اگر تم اللہ تعالیٰ کے حضور میں صادق ٹھہر وگے ، تو کسی کی مخالفت تمہیں تکلیف نہ دے گی۔پر اگر تم اپنی حالتوں کو درست نہ کرو اور اللہ تعالیٰ سے فرمانبرداری کا ایک سچا عہد نہ باندھو ، تو پھر اللہ تعالیٰ کو کسی کی پرواہ نہیں۔ہزاروں بھیڑیں اور بکریاں ہر روز ذبح ہوتیں ہیں، پر ان پر کوئی رحم نہیں کرتا اور اگر ایک آدمی مارا جاوے، تو کتنی باز پرس ہوتی ہے۔سو اگر تم اپنے آپ کو درندوں کی مانند بے کار اور لاپر واہ بناؤ گے ، تو تمہارا بھی ایسا ہی حال ہو گا۔چاہیے کہ تم خدا کے عزیزوں میں