365 دن (حصہ سوم) — Page 11
درس القرآن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اِنَّ اللهَ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ وَيُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِينَ کی تشریح میں بیان فرماتے ہیں:۔یعنی خدا تو بہ کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے اور اُن کو بھی دوست رکھتا ہے جو جسمانی طہارت کے پابند رہتے ہیں۔سو توابین کے لفظ سے خدا تعالیٰ نے باطنی طہارت اور پاکیزگی کی طرف توجہ دلائی اور متطھرین کے لفظ سے ظاہری طہارت اور پاکیزگی کی ترغیب دی۔“ ایام الصلح روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 336)