365 دن (حصہ سوم)

by Other Authors

Page 132 of 200

365 دن (حصہ سوم) — Page 132

132 درس حدیث نمبر 111 حضرت زید بن ثابت بیان کرتے ہیں کہ أَمَرَنِي رَسُوْلُ اللَّهِ اللَّهُ أَنْ أَتَعَلَّمَ السُّرْيَانِيَةَ اور ایک روایت میں ہے أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ أَنْ أَتَعَلَّمَ لَهُ كِتَابِ يَهُودَ ( ترمذی کتاب الاستیذان باب ماجاء فى تعليم السريانية2715) حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت کے قیام کا بنیادی اور اساسی مقصد یہ ہے کہ اسلام کی تعلیم دنیا کے کناروں پر پہنچائے اور رسول اکرم صلی کیم کا جھنڈا دنیا بھر میں لہرائے اور قرآن کا پیغام دنیا کے کونے کونے میں پھیلائے۔مگر چونکہ دنیا میں مختلف علاقوں میں مختلف زبانیں بولی جاتی ہیں اس لئے جو لوگ اس عظیم الشان مہم میں شامل ہونا چاہتے ہیں ان کے لئے ضروری ہو گا کہ وہ ان لوگوں کی زبانیں سیکھیں جن کو وہ اسلام کا پیغام پہنچانا چاہتے ہیں اور ان لوگوں کی تحریر کا علم حاصل کریں جن کو وہ خطوط اور کتابوں کے ذریعہ تبلیغ کرنا چاہتے ہیں اس بارہ میں اس حدیث میں جو حضرت زید بن ثابت نے روایت کی ہے حضور صلی علیکم کا واضح ارشاد ہے۔حضرت زید بیان کرتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی الم نے فرمایا کہ میں سریانی زبان سیکھوں۔اسی طرح آپ نے فرمایا کہ میں یہود کی تحریر کے طریق سیکھوں۔روایات میں یہ بھی ملتا ہے کہ حضرت زید نے بیان کیا کہ جب مجھے حضور صلی ا یکم نے یہ ارشاد کیا تو میں 17 دن کے اندر خوب اچھی طرح اس زبان کا ماہر ہو گیا اور حضور صلی الی یکم کے خطوط آپ کو پڑھ کر سناتا اور آپ کی طرف سے خطوط کا جواب لکھتا۔(مستدرک علی الصحیحین للحاکم کتاب معرفۃ الصحابة باب ذکر مناقب زید بن ثابت جلد 6 صفحہ 2115 الطبعہ الاولی 2000ء حدیث 5781) اب تو اللہ کے فضل سے دوسری زبانیں سیکھنے میں اس سے بہت زیادہ سہولتیں ہیں جو حضرت زید بن ثابت کو حاصل تھیں۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے جماعت کے احباب خصوصاً نوجوانوں کو اس بات کی طرف توجہ کی توفیق عطا فرمائے۔آمین ย