365 دن (حصہ سوم) — Page 122
122 عبد اللہ کہتے ہیں کہ ہم شہر سے باہر جا کر ان قافلوں میں رابطہ کرتے جو مدینہ میں گندم لا رہے ہوتے تھے اور قبل اس کے کہ وہ غلہ منڈی میں پہنچے ہم ان سے غلہ خرید تے پھر اپنا نفع لے کر اس غلہ کو منڈی میں بیچتے۔ان لوگوں کا کوئی حقیقی فائدہ تو گاہکوں کو نہ ہو تا تھا مگر قیمت میں اضافہ ہو جاتا تھا۔حضور صلی اللہ کریم نے اس سے سختی سے منع فرما دیا۔