365 دن (حصہ سوم)

by Other Authors

Page 80 of 200

365 دن (حصہ سوم) — Page 80

درس القرآن 80 درس القرآن نمبر 220 فَإِنْ حَاجُوكَ فَقُلْ أَسْلَمْتُ وَجْهِيَ لِلَّهِ وَمَنِ اتَّبَعَنِ وَقُلْ لِلَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَبَ وَالْأَمينَ أَسْلَمْتُمْ فَإِنْ أَسْلَمُوا فَقَدِ اهْتَدَوَاوَ إِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّمَا عَلَيْكَ الْبَاغُ وَاللَّهُ بَصِيرٌ بِالْعِبَادِ (آل عمران: 21) گزشتہ آیت میں صداقت مذہب کے اس بنیادی معیار اور اصول کو پیش کرنے کے بعد کہ إِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللهِ الْإِسْلَامُ اللہ کے نزدیک دین کامل فرمانبرداری کا نام ہے۔اس آیت میں یہ بیان ہے کہ فان حَاجُوكَ اب اگر عیسائی تم سے بحث مباحثہ کریں تو فَقُلْ أَسْلَمْتُ وَجْهِيَ لِلَّهِ وَمَنِ اتَّبَعَن کہ تم کہو کہ میں یہ دعویٰ رکھتا ہوں کہ میں نے اپنا وجو د اور اس کی کل طاقتیں خدا کو سونپ دیں اور اس نے بھی جس نے میری پیروی کی یعنی میری پیروی کرنے والا صرف وہی شخص ہے جو کامل فرمانبرداری کرتا ہے۔فرماتا ہے وَقُلْ لِلَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَبَ وَالْأَمِينَ وَاسْلَمْتُمْ ان کو جنہیں کتاب دی گئی اور جن کو کتاب نہیں دی گئی کیا تم نے پوری طرح فرمانبرداری اختیار کرلی ہے فَإِنْ اَسْلَمُوا پس اگر وہ اطاعت و فرمانبرداری اختیار کرلیں فقد اهتدوا تو وہ ہدایت پاگئے وَ اِنْ تَوَلَّو لیکن اگر وہ منہ موڑ لیں فَإِنَّمَا عَلَيْكَ الْبَلاغُ تو آپ کے ذمہ صرف پیغام پہنچانا ہے ( تلوار سے گردن اڑانا نہیں ) وَاللهُ بَصِيرٌ بِالْعِبَادِ اور اللہ تعالیٰ بندوں پر گہری نظر رکھنے والا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس لطیف مضمون کو اس طرح بیان فرماتے ہیں:۔ان کو کہہ دے کہ میری راہ یہ ہے کہ مجھے حکم ہوا ہے کہ اپنا تمام وجود خد اتعالیٰ کو سونپ دوں اور اپنے تئیں رب العالمین کے لئے خالص کرلوں یعنی اس میں فناہو کر جیسا کہ وہ رب العالمین ہے میں خادم العالمین بنوں اور ہمہ تن اسی کا اور اسی کی راہ کا ہو جاؤں۔سو میں نے اپنا تمام وجو د اور جو کچھ میر ا تھا خد اتعالیٰ کا کر دیا ہے اب کچھ بھی میرا نہیں جو کچھ میرا ہے وہ سب اس کا ہے۔“ (آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 165)