365 دن (حصہ سوم) — Page 181
درس روحانی خزائن 181 گے اور تمہاری عمریں زیادہ ہوں گی اور تمہارے مالوں میں برکت دی جائے گی۔مجھے اس بات کی تصریح کی ضرورت نہیں کہ صحابہ رضی اللہ عنہم آنحضرت صلی الی یکم کے سامنے کیا خدمت بجالاتے تھے۔اب تم سوچ کر دیکھو کہ یہ خدمات ان خدمات کے مقابل پر کیا چیز ہیں۔میں تم میں بہت دیر تک نہیں رہوں گا اور وہ وقت چلا آتا ہے کہ تم پھر مجھے نہیں دیکھو گے اور بہتوں کو حسرت ہو گی کہ کاش ہم نے نظر کے سامنے کوئی قابل قدر کام کیا ہوتا۔سو اس وقت ان حسرات کا جلد تدارک کرو۔جس طرح پہلے نبی رسول اپنی اُمت میں نہیں رہے میں بھی نہیں رہوں گا سو اس وقت کی قدر کرو اور اگر تم اس قدر خدمت بجالاؤ کہ اپنی غیر منقولہ جائیدادوں کو اس راہ میں بیچ دو، پھر بھی ادب سے دُور ہو گا کہ تم خیال کرو کہ ہم نے کوئی خدمت کی ہے۔تمہیں معلوم نہیں کہ اس وقت رحمت الہی اس دین کی تائید میں جوش میں ہے اور اس کے فرشتے دلوں پر نازل ہو رہے ہیں۔ہر ایک عقل اور فہم کی بات جو تمہارے دل میں ہے وہ تمہاری طرف سے نہیں بلکہ خدا کی طرف سے ہے۔آسمان سے عجیب سلسلہ انوار جاری اور نازل ہو رہا ہے۔پس میں بار بار کہتا ہوں کہ خدمت میں جان توڑ کر کوشش کرو مگر دل میں مت لاؤ کہ ہم نے کچھ کیا ہے۔اگر تم ایسا کرو گے ہلاک ہو جاؤ گے۔یہ تمام خیالات ادب سے دُور ہیں اور جس قدر بے ادب جلد تر ہلاک ہو جاتا ہے ایسا جلد کوئی ہلاک نہیں ہوتا۔“ ( مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحہ 614،613 مطبوعہ ربوہ) مشکل الفاظ اور ان کے معانی فرستاده بھیجا ہوا، رسول پہلو تہی کرنا ترک کرنا، دست بردار ہونا لرزه شدید خوف، کانپنا امساک بندش، رکاوٹ تصریح صراحت، کھول کر بیان کرنا حسرات حسرت کی جمع، ناامیدی