365 دن (حصہ سوم) — Page 131
درس حدیث نمبر 110 131 حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الم نے فرمایا: عَلَيْكُمْ بِالشَّفَاتَيْنِ الْعَسَلِ وَالْقُرْآنِ (ابن ماجہ کتاب الطب باب العسل 3452) جیسا کہ قرآن شریف میں لکھا ہے ہمارے نبی صلی للی کم رحمۃ للعالمین تھے آپ روحانی لحاظ سے بھی انسانیت کے لئے رحمت تھے اور جسمانی لحاظ سے بھی انسانیت کے لئے رحمت تھے۔آپ کی شفقت سب کے لئے تھی اور ہر پہلو سے تھی۔اب بظاہر نظر یہ مختصر سی حدیث ہے مگر آپ کی رحمت و شفقت کے جذبات سے بھری ہوئی ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ تم شفاء کے دو طریق لازم پکڑو اور وہ دو شفائیں ہیں۔ایک شہد اور دوسرا قرآن۔شہد کو جیسا کہ قرآن آج کل کی سائنسی، طبی تحقیقات نے بھی ثابت کر دیا ہے انسان کی صحت اور بیماریوں سے شفاء میں بہت بلند مقام حاصل ہے۔ایک دوست نے بتایا کہ روس میں ایک ہسپتال ہے جہاں ہر بیماری کا علاج شہد کے ذریعے کیا جاتا ہے اور Antibiotics ( اینٹی بائیو ٹکس) کو ہسپتال میں داخل کرنے کی اجازت ہی نہیں۔دوسری شفاء قرآن ہے جو ہر روحانی اور اخلاقی بیماری کا علاج ہے۔ہر درد اور دکھ سے جو انسان کی روح کو دکھ پہنچاتا ہے دور کرنے کا ذریعہ ہے۔انسان کی ہر مشکل اور ہر پریشانی میں کام دیتا ہے۔دکھی انسان کے دل کو اطمینان بخشنے کا بہترین ذریعہ ہے۔