365 دن (حصہ دوم)

by Other Authors

Page 71 of 225

365 دن (حصہ دوم) — Page 71

درس القرآن گھروں میں ان کے دروازوں سے داخل ہو ا کرو۔71 اس بظاہر سادہ مگر حقیقت نہایت گہری معرفت کی بات میں اس طرف توجہ دلائی گئی ہے کہ ہر کام کو سر انجام دینے کے جو صحیح طریق مقرر کئے گئے ہیں تم ان سے کام لو ورنہ تمہیں کامیابی حاصل نہ ہو گی۔اس میں یہ اشارہ فرمایا کہ خدا تعالیٰ کو پانے کا صحیح ذریعہ تقویٰ ہے نہ کہ چاند کو خد ابنالینا۔وَاتَّقُوا اللهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ پس اللہ کا تقویٰ اختیار کرو تا کہ تم اپنے مقصد میں کامیاب ہو۔