365 دن (حصہ دوم)

by Other Authors

Page 66 of 225

365 دن (حصہ دوم) — Page 66

درس القرآن 66 درس القرآن نمبر 128 وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّى فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ (البقرة:187) رمضان کے روزوں کی فرضیت اور اس کے مسائل بیان کرتے ہوئے اور روزوں کے فوائد اور حکمتیں بیان کرتے ہوئے آج کی آیت میں ایک بہت اہم مضمون بیان فرمایا ہے۔جس کار مضان سے بہت گہرا تعلق ہے اور وہ ہے کیا خدا ہے اور اگر ہے تو کہاں ہے ؟ فرماتا ہے کی جب میرے بندے تم سے میرے بارہ میں سوال کریں کہ خدا کہاں ہے تو فائی قریب میں دور نہیں ہوں میں قریب ہوں اور اس کی ہستی کا ثبوت، اس کے قریب ہونے کا ثبوت وہی ہے جو ہر کسی انسان کے بارہ میں تم ثبوت سمجھتے ہو جس طرح تم کسی انسان کو آواز دیتے ہو اور وہ تمہاری بات کا جواب دیتا ہے یہی ثبوت خدا کی ہستی اور پھر اس کے قریب ہونے کا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔“ جب میرا بندہ میری بابت سوال کرے۔پس میں بہت ہی قریب ہوں۔میں پکار نے والے کی دعا کو قبول کرتا ہوں جب وہ پکارتا ہے۔بعض لوگ اس کی ذات پر شک کرتے ہیں۔پس میری ہستی کا نشان یہ ہے کہ تم مجھے پکارو اور مجھ سے مانگو۔میں تمہیں پکاروں گا اور جواب دوں گا اور تمہیں یاد کروں گا۔اگر یہ کہو کہ ہم پکارتے ہیں پر وہ جواب نہیں دیتا تو دیکھو کہ تم ایک جگہ کھڑے ہو کر ایک ایسے شخص کو جو تم سے بہت دور ہے پکارتے ہو اور تمہارے اپنے کانوں میں کچھ نقص ہے۔وہ شخص تو تمہاری آواز سنکر تم کو جواب دیگا مگر جب وہ دور سے جواب دے گا تو تم بہ باعث بہرہ پن کے سن نہیں سکو گے۔پس جوں جوں تمہارے درمیانی پر دے اور حجاب اور دوری دور ہوتی جاوے گی، تو تم ضرور آواز کو سنو گے۔” 66 ( ملفوظات جلد چہارم صفحہ 175 176 مطبوعہ ربوہ) اور اس دوری اور بہرہ پن کا علاج یہ بتایا جیسا کہ حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں:۔وہ صرف اس شخص کی پکار کو سنتا ہے جسے یہ احساس ہو کہ اللہ تعالیٰ پر ہی سب ذمہ