365 دن (حصہ دوم) — Page 67
درس القرآن 67 داری نہیں بلکہ مجھ پر بھی کچھ ذمہ داری ہے۔پس فرمایا فَلْيَسْتَجِيبُوا نی میں ہر اس دعا کو سنتا ہوں جس کا کرنے والا پورے طور پر میرے احکام پر عمل کرے اور پھر اُسے مجھ پر پورا یقین بھی ہو۔۔۔پس فرمایا وَلْيُؤْمِنُوا ئی جو مجھ پر یقین رکھتا ہے اور میرے منشا کے مطابق دُعا کرتا ہے میں اس کی دعا کو قبول کرتا ہوں پھر فرماتا ہے لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ اس کے نتیجہ میں یقیناوہ کامیاب ہونگے۔" ( تفسیر کبیر جلد دوم صفحه 406 407 مطبوعہ ربوہ)