365 دن (حصہ دوم)

by Other Authors

Page 46 of 225

365 دن (حصہ دوم) — Page 46

درس القرآن 46 جن کا دوسرے لوگوں پر بھی اثر پڑتا ہے جیسے خیانت اور تہمت اور ظلم اور دھوکا اور قتل اور چوری اور مار پیٹ اور گالی اور ناواجب طرفداری اور رشوت و غیره " ( تفسیر کبیر جلد دوم صفحه 333،332 مطبوعہ ربوہ) دوسری وجہ شیطان کی پیروی نہ کرنے کی بتائی وَاَنْ تَقُولُوا عَلَى اللهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں:۔“ پھر وہ (شیطان۔ناقل ) بدیوں میں اور زیادہ بڑھاتا ہے اور آخر انسان کو خدا کے مقابلہ میں کھڑا کر دیتا ہے۔یا انسان کے اندر ایسی بے حیائی پیدا کر دیتا ہے کہ اُسے دوسروں کے سامنے بھی برائیوں کے ارتکاب میں کوئی حجاب محسوس نہیں ہو تا۔اور وہ بر ملا خدائی احکام کے خلاف لب کشائی شروع کر دیتا ہے۔” نسیر کبیر جلد دوم صفحہ 333 مطبوعہ ربوہ)