365 دن (حصہ دوم)

by Other Authors

Page 81 of 225

365 دن (حصہ دوم) — Page 81

درس القرآن 81 درس القرآن نمبر 138 وَاتِقُوا الحَجَّ وَالْعُمْرَةَ لِلهِ اور اللہ کے لئے حج اور عمرہ کو پورا کر وفان أحْصِرتُم اگر تم ا وووررود روک دیئے جاؤ فَمَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدْي تو جو بھی قربانی میسر آئے کر دو وَلَا تَحْلِقُوا رُ وسَكم حَتَّى يَبْلُغَ الْهَدِّى مَحِلَّہ اور اپنے سروں کو نہ منڈاؤ یہاں تک کہ قربانی اپنی ذبح کی مقررہ جگہ پر پہنچ جائے فَمَنْ كَانَ مِنْكُم مَّرِيضًا پس اگر تم سے کوئی مریض ہو اؤ بِهِ أَذًى مِنْ رَأْسِهِ یا اس کے سر میں کچھ تکلیف ہو فَفِدْيَةٌ مِنْ صِيَامٍ أَوْ صَدَقَةٍ أَو نُسُكِ تو کچھ روزوں کی صورت میں ، یا صدقہ دے کر یا قربانی پیش کر کے فدیہ دینا ہو گا۔فَإِذَا أَمِنْتُمْ فَمَنْ تَمَتَعَ بِالْعُمْرَةِ إِلَى الْحَقِّ فَمَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدْي پس جب تم امن میں آجاؤ تو جو بھی عمرہ کو حج سے ملا کر فائدہ اٹھانے کا ارادہ کرے تو چاہیے کہ جو بھی اسے قربانی میسر آئے کر دے فَمَن لَّمْ يَجِد اور جس کو توفیق نہ ہو فَصِيَامُ ثَلَثَةِ أَيَّامٍ فِي الْحَجَّ تو اسے حج کے دوران تین دن کے روزے رکھنے ہوں گے وَسَبْعَةٍ إِذَا رَجَعْتُم اور سات دن کے جب تم واپس چلے جاؤ تِلْكَ عَشَرَةٌ كَامِلَةٌ یہ دس دن مکمل ہوئے ذَلِكَ لِمَنْ لَّمْ يَكُنْ أَهْلُهُ حَاضِرِى الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ یہ حکم اس کے لئے ہے جس کے گھر والے مسجد حرام کے قریب رہنے والے نہ ہوں۔وَاتَّقُوا اللہ اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو وَاعْلَمُوا اور جان لو أَنَّ اللهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ کہ اللہ سزا میں بہت سخت ہے۔(البقرة: 197) اس آیت اور اس سے اگلی آیات میں تفصیل کے ساتھ اس عبادت کی بنیادی اور ضروری باتیں درج ہیں اس عبادت کا تعلق اس گھر سے ہے جو اللہ کا گھر قرار دیا گیا ہے جس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو وہ امن اور تسکین عطا کرے جو ایک گھر اس میں رہنے والوں کو دیتا ہے اور جہاں جاکر جانور کی قربانی تصویری زبان میں اپنے نفس کی قربانی محبت اور پیار کے ساتھ خدا کے حضور پیش کرتا ہے اور ساتھ ہی اپنے سر کے بال منڈا کر گویا ایک نئی زندگی حاصل کرتا اور بچے کی طرح ایک نئی زندگی شروع کرتا ہے، ساتھ ہی یہ بھی وضاحت ہے کہ اگر باوجود جذبہ اور خواہش کے وہ اس گھر تک پہنچ نہیں پاتا تو جہاں بھی اسے مجبوراًر کنا پڑے اس کی نیت کا پھل اسے مل جائے گا اور اگر وہ حج کے بعض تفصیلی احکامات کو توفیق نہ ملنے کی وجہ سے ادا نہیں کر سکا تو فدیہ ، روزے یا صدقہ یا قربانی کے ذریعہ اس کی تلافی کر سکتا ہے۔