365 دن (حصہ دوم)

by Other Authors

Page 43 of 225

365 دن (حصہ دوم) — Page 43

درس القرآن 43 درس القرآن نمبر 111 وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ يَتَّخِذُ مِنْ دُونِ اللَّهِ أَنْدَادًا يُحِبُّونَهُمْ كَحْتِ اللهِ وَالَّذِينَ آمَنُوا اَشَدُّ حُبًّا لِلهِ وَلَوْ يَرَى الَّذِينَ ظَلَمُوا إِذْ يَرَوْنَ الْعَذَابَ اَنَّ الْقُوَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا وَ أَنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعَذَابِ اِذْ تَبَرا الَّذِينَ اتَّبِعُوا مِنَ الَّذِينَ اتَّبَعُوا وَ رَأَوُا الْعَذَابَ وَتَقَطَّعَتْ بِهِمُ الْأَسْبَابُ وَقَالَ الَّذِينَ اتَّبَعُوا لَو اَن لَنَا كَرَّةً فَنَتَبَرَا مِنْهُمْ كَمَا تَبَرَّءُوا مِنَّا كَذلِكَ يُرِيْهِمُ اللَّهُ أَعْمَالَهُمْ حَسَرَاتٍ عَلَيْهِمْ وَمَا هُمْ بِخْرِجِينَ مِنَ النَّارِ (البقرة: 166 تا168) جیسا کہ گزشتہ درس میں بیان ہوا تھا بنی اسرائیل سے کش مکش کے مضمون کے خاتمہ اور اسلامی شریعت کے بیان کے مطابق عبادات اور احکامات کے تفصیلی ذکر سے پہلے 5 آیات میں ہستی باری تعالیٰ، توحید باری تعالیٰ، محبت الہی اور ان تینوں چیزوں سے غفلت کرنے کے نتیجہ میں اس کے برے نتیجہ کا بیان ہے، فرماتا ہے کہ بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو اللہ کے مقابل شریک بنالیتے ہیں اور ان سے اللہ سے محبت کرنے کی طرح محبت کرتے ہیں جبکہ وہ لوگ جو ایمان لائے اللہ کی محبت میں ہر محبت سے زیادہ ہیں۔کاش وہ لوگ جنہوں نے ظلم کیا سمجھ سکیں جب وہ عذاب دیکھیں گے کہ تمام قوت ہمیشہ سے اللہ ہی کی ہے اور یہ کہ اللہ عذاب میں بہت سخت ہے۔توحید باری تعالیٰ اور محبت الہی کے بعد دو آیات میں ان بنیادی باتوں سے غفلت کرنے کے نتائج کا ذکر ہے ، فرماتا ہے۔جب وہ لوگ جن کی پیروی کی گئی ان لوگوں سے بیزاری کا اظہار کریں گے جنہوں نے ان کی پیروی کی اور وہ عذاب کو دیکھیں گے جبکہ ان سے نجات کے سب ذرائع اور باہمی محبتیں اور تعلقات سب کٹ جائیں گے اور وہ لوگ جنہوں نے پیروی کی کہیں گے کاش ہمیں ایک اور موقعہ ملتا تو ہم ان سے اسی طرح بیزاری کا اظہار کرتے جس طرح انہوں نے ہم سے بیزاری کا اظہار کیا ہے اس طرح اللہ انہیں ان کے اعمال ان پر حسرتیں بنا کر دکھائے گا اور وہ اس آگ سے نکل نہیں سکیں گے۔توحید و ہستی باری تعالیٰ اور محبت الہی کے اس بنیادی مضمون کے بعد اور خدا کے ساتھ شریک بنانے کے نتائج کے بیان کے بعد اب یہاں سے شریعت اسلامی کے تفصیلی احکام کا ذکر شروع ہوتا ہے اور فرماتا ہے۔يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُلُوا مِنْ طيبتِ مَا رَزَقْنَكُمُ (البقرة:173) جس کی تشریح انشاء اللہ اگلے درس میں کی جائے گی۔