365 دن (حصہ دوم) — Page 219
درس روحانی خزائن درس روحانی خزائن نمبر 77 حضرت بانی سلسلہ احمدیہ علیہ السلام بیان کرتے ہیں:۔66 219 صلح کی دعوت : ہم تیار ہیں کہ ہمارے مخالف ہمارے ساتھ صلح کر لیں۔میرے پاس ایک تھیلہ اُن گالیوں سے بھرے ہوئے کاغذات کا پڑا ہے۔ایک نیا کاغذ آیا تھا۔وہ بھی آج میں نے اس میں داخل کر دیا ہے۔مگر ان سب کو ہم جانے دیتے ہیں۔اپنی جماعت کے ساتھ اگرچہ میری ہمدردی خاص ہے۔مگر میں سب کے ساتھ ہمدردی کرتا ہوں اور مخالفین کے ساتھ بھی میری ہمدردی ہے۔جیسا کہ ایک حکیم تریاق کا پیالہ مریض کو دیتا ہے کہ وہ شفا پاوے، مگر مریض غصہ میں آکر اس پیالہ کو توڑ دیتا ہے۔تو حکیم اس پر افسوس کرتا ہے اور رحم کرتا ہے۔ہمارے قلم سے مخالف کے حق میں جو کچھ الفاظ سخت نکتے ہیں۔وہ محض نیک نیتی سے نکلتے ہیں۔جیسے ماں بچہ کو کبھی سخت الفاظ بولتی ہے، مگر اس کا دل درد سے بھرا ہوا ہوتا ہے۔صادق اور کاذب کا معاملہ خدا کے نزدیک ایک نہیں ہوتا۔خدا جس کو محبت کے ساتھ دیکھتا ہے۔اس کے ساتھ اور دوسروں کے ساتھ اس کا ایک سلوک نہیں ہوتا۔کیا سب کے ساتھ اس کا معاملہ ایک ہی رنگ کا ہے۔مخالفین ہم سے صلح کر لیں۔ملنا جلنا شروع کر دیں۔بے شک اپنے اعتقاد پر رہیں۔ملاقات سے اصلی حالات معلوم ہو جاتے ہیں۔امر تسر کے بعض مخالف سمجھتے ہیں کہ ہم خدا کے ا منکر ہیں اور شراب پیتے ہیں۔ایسی بدظنی کا سبب یہی ہے کہ وہ ہم سے بالکل الگ ہو گئے ہیں۔اس قسم کا انقطاع تو کمزور لوگ کرتے ہیں کہ بالکل الگ ہو جائیں۔الْحَقُّ يَعْلُو وَلَا يُعْلَے تم ہم سے ڈرتے ہو۔اگر ہم حقیر ہیں تو تم ہم پر غالب آجاؤ گے۔اگر صلح بھی نہیں کرتے ، تو پھر مقابلہ میں آنا چاہیے۔مقابلہ کے وقت خد ا صادق کی مدد کرتا ہے۔كَتَبَ اللهُ لَاغْلِبَنَ آنَا وَرُسُلِي ( مجادلہ :22) مشکل الفاظ اور ان کے معانی: تریاق زہر کی دوا اعتقاد ( ملفوظات جلد اوّل صفحہ 455،454 مطبوعہ ربوہ) یقین، ایمان انقطاع کٹنا، الگ ہونا الْحَقُّ يَعْلُو وَلَا يُعْلى حق غالب آتا ہے اور اس پر کوئی غالب نہیں آسکتا