365 دن (حصہ دوم)

by Other Authors

Page 74 of 225

365 دن (حصہ دوم) — Page 74

درس القرآن 74 قریب بھی لڑو حَتَّی يُقتِلُولُهُ فِیهِ سوائے اس کے کہ اس مقدس مقام میں تم سے لڑیں فان قتَلُوكُم فَاقْتُلُوهُم پس اگر وہ تمہیں قتل کرنے کے لئے لڑتے ہیں تو تمہیں ان کو قتل کرنے کی اجازت ہے كذلِكَ جَزَاءُ الكَفِرِينَ یہ ان پر ظلم نہیں بلکہ ان کو جو صلح کا، محبت اور امن کا پیغام دیا گیا ہے اس کا وہ انکار کر رہے ہیں اس لئے ایسے لوگوں کو یہی سزا دی جاسکتی ہے مگر تمہیں زیادتی کی ، جارحیت کی ہر گز اجازت نہیں فَإِنِ انْتَهَوا اگر وہ باز آجاتے ہیں فَإِنَّ اللهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ تو اللہ نہ صرف گناہ بخش دیتا ہے بلکہ رحم بھی فرماتا ہے۔