365 دن (حصہ دوم)

by Other Authors

Page 186 of 225

365 دن (حصہ دوم) — Page 186

درس روحانی خزائن 186 نے کچھ پروانہ کی۔پھر تیسری بار شہتیر سے آواز آئی۔تب میں نے اُن کو سختی سے اُٹھایا اور سب کو مکان سب باہر نکلا اور جب سب نکل گئے تو خود بھی وہاں سے نکلا۔ابھی میں دوسرے زینہ پر تھا کہ وہ چھت نیچے گرمی اور دوسری چھت کو بھی ساتھ لے کر نیچے جا پڑی۔اور چار پائیاں ریزہ ریزہ ہو گئیں اور ہم سب بچ گئے۔یہ خدا تعالیٰ کی معجزہ نما حفاظت ہے جب تک کہ ہم وہاں سے نکل نہ آئے شہتیر گرنے سے محفوظ رہا۔(3) ایسا ہی ایک دفعہ ایک بچھو میرے بسترے کے اندر لحاف کے ساتھ مرا ہوا پایا گیا اور دوسری دفعہ ایک بچھو لحاف کے اندر چلتا ہوا پکڑا گیا۔مگر ہر دو بار خدا تعالیٰ نے مجھے ان کے ضرر سے محفوظ رکھا۔(4) ایک دفعہ میرے دامن کو آگ لگ گئی تھی۔مجھے خبر بھی نہ ہوئی۔ایک اور شخص نے دیکھا اور بتلایا اور اس آگ کو بجھا دیا۔خدا تعالی کے پاس کسی کے بچانے کی ایک راہ نہیں بلکہ بہت راہیں ہیں۔آگ کی گرمی اور سوزش کے واسطے بھی کئی ایک اسباب ہیں اور بعض اسباب مخفی در مخفی ہیں۔جن کی لوگوں کو خبر نہیں اور خدا تعالیٰ نے وہ اسباب اب تک دُنیا پر ظاہر نہیں کئے جن سے اس کی سوزش کی تاثیر جاتی رہے۔پس اس میں کون سی تعجب کی بات ہے کہ حضرت ابراہیم پر آگ ٹھنڈی ہو گئی۔" مشکل الفاظ اور ان کے معانی: وو ( ملفوظات جلد پنجم صفحہ 225 226 مطبوعہ ربوہ) رو بجھانا، دور کرنا زینہ سیڑھی مخفی در مخفی پوشیدہ، چھپا ہوا