365 دن (حصہ دوم)

by Other Authors

Page 157 of 225

365 دن (حصہ دوم) — Page 157

درس روحانی خزائن 157 آیا ہے تو وہ برکت نہ ہو گی جب تک بیعت کا اقرار عملی طور پر نہ ہو۔بیعت کچھ چیز نہیں ہے جس طرح سے ایک انسان کے آگے تم بہت سی باتیں زبان سے کرو مگر عملی طور پر کچھ بھی نہ کرو تو وہ خوش نہ ہو گا۔اسی طرح خدا کا معاملہ ہے وہ سب غیرت مندوں سے زیادہ غیرت مند ہے کیا ہو سکتا ہے کہ ایک تو تم اس کی اطاعت کرو پھر ادھر اس کے دشمنوں کی بھی اطاعت کرو اس کا نام تو نفاق ہے۔انسان کو چاہیئے کہ اس مرحلہ میں زید و بکر کی پروانہ کرے مرتے دم وو تک اس پر قائم رہو۔" (ملفوظات جلد سوم صفحہ 68،67 مطبوعہ ربوہ) مشکل الفاظ اور ان کے معانی: بدعت دین میں نئی بات، رسم نکالنا نفاق منافقت، دور نگی