365 دن (حصہ اول) — Page 32
درس القرآن 32 رس القرآن نمبر 27 إِنَّ اللهَ لَا يَسْتَعْيَ أَنْ يَضْرِبَ مَثَلًا مَا بَعُوضَةً فَمَا فَوْقَهَا فَلَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا فَيَعْلَمُونَ أَنَّهُ الْحَقُّ مِن رَّبِّهِمْ وَ اَمَّا الَّذِينَ كَفَرُوا فَيَقُولُونَ مَاذَا أَرَادَ اللَّهُ بِهَذَا مَثَلًا يُضِلُّ بِهِ كَثِيرًا وَ يَهْدِي بِهِ كَثِيرًا وَمَا يُضِلُّ بِهَ إِلَّا الْفَسِقِينَ (البقرة:27) پچھلی آیات میں یہ مضمون بیان کیا گیا تھا کہ اگر تم قرآن مجید کے اس پہلے اور سب سے بڑے اور سب سے ضروری حکم کو نہیں مانتے اور قرآن کے اس حکم کو شک کی نظر سے دیکھتے ہو تو اس سے بہتر نہیں تو اس جیسی کوئی تعلیم پیش کرو اور اگر نہیں پیش کرتے اور ہر گز پیش نہیں کر سکو گے تو اس پر سخت تکلیف دہ ذریعہ اصلاح کو برداشت کرنے کے لئے تیار ہو جاؤ جو اس اعلیٰ درجہ کی تعلیم کو انکار کرنے کے نتیجہ میں تیار کیا گیا ہے اور ان لوگوں کو بشارت ہے جو اس تعلیم کو مان کر مناسب حال نیک کام کرتے ہیں وہ ان کاموں کا پھل کھائیں گے جس کا نقشہ باغات اور نہروں کی شکل میں کھینچا گیا ہے اور جن کے متعلق نہ یہ خطرہ ہے کہ وہ وہاں تنہائی محسوس کریں گے نہ یہ کہ وہ کسی وقت ختم ہو جائیں گے۔جو آیت آج پڑھی گئی ہے اس میں اس اعلیٰ درجہ کی تعلیم کا ذکر فرمایا ہے کہ وہ کتنی بار یکی اور عمدگی سے ان باتوں کو پیش کرتی ہے فرماتا ہے إِنَّ اللَّهَ لَا يَسْتَحْيَ أَنْ يَضْرِبَ مَثَلًا مَا بَعُوضَةً فَمَا فَوْقَهَا کہ اللہ تعالیٰ اس بات سے نہیں رکتا کہ وہ کسی بات کو بیان کرے خواہ مچھر جتنی ہو یا اس سے بھی بڑی (یا چھوٹی) فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا تو جو ایمان لائے فَيَعْلَمُونَ أَنَّهُ الْحَقُّ کہ علم رکھتے ہیں صرف شک یا و ہم پر ان کا خیال نہیں ہو تا بلکہ علم پر اس کی بنیاد ہوتی ہے کہ وہ بات سچ بھی ہے اور اس کی ضرورت بھی ہے وَأَمَّا الَّذِينَ كَفَرُوا مگر وہ لوگ جو انکار کرتے ہیں وہ کہہ دیتے ہیں خبر نہیں اللہ کا اس بات سے مقصد کیا ہے ؟ يُضِلُّ بِهِ كَثِيرا بہت سے لوگوں کو اللہ اس تعلیم (کے انکار) کی وجہ سے یہ فرماتا ہے کہ یہ لوگ رستہ بھول گئے ہیں ويَهْدِى بِه ی برا مگر بہت سے لوگ جو علم والے ہوتے ہیں اسی تعلیم کے ذریعے صحیح راستہ پالیتے ہیں مگر یہ کوئی ظلم نہیں ہوتا جن کو رستہ بھولنے والا ٹھہراتا ہے ان کے متعلق فرماتا ہے وَمَا يُضِلُّ بِهِ إِلَّا الفسقین کہ وہ صرف ان کو رستہ بھولنے والا ٹھہراتا ہے جو نافرمانی کرتے اور عہد توڑتے ہیں۔