365 دن (حصہ اول) — Page 41
درس القرآن 41 شیطان نے پھسلا دیا۔فَازَ لَهُمَا الشَّيْطن مگر شیطان نے ان کو دھوکا دے کر پھسلا دیا فَاخْرَجَهُمَ مِمَّا كَانَ فِيهِ اور اس مقام سے ان کو نکال دیا جس میں وہ تھے اور اللہ نے ان کو ہجرت کا حکم دیا، فرماتا ہے:۔وَقُلْنَا اهْبِطُوا بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ وَلَكُمْ فِي الْأَرْضِ مُسْتَقَرٌّ وَمَتَاعُ إِلَى حِينٍ اور تم زمین میں رہو گے اور لمبے عرصہ تک فائدہ اٹھاؤ گے مگر اس غلطی کا یہ مطلب نہیں کہ انسان اگر گناہ کرے تو ہمیشہ کے لئے خدا کے تعلق سے محروم ہو جاتا ہے۔فَتَلَقَّى آدَمُ مِنْ رَّبِّهِ كَلِمَتِ آدم نے اپنے رب سے کچھ تعلیم کی باتیں، کچھ دعائیں حاصل کر لیں تو اب فَتَابَ عَلَيْهِ اللہ نے بھی اس کی توبہ قبول کی۔اِنَّهُ هُوَ التَّوَابُ الرَّحِيمُ وہ بہت توبہ قبول کرنے والا، بار بار رحم کرنے والا ہے۔