365 دن (حصہ اول) — Page 185
درس روحانی خزائن 185 کہ آخر ہم بھی تو باپ ہی کی طرح ہیں شادی وغیرہ امور ضروریہ کے لئے کچھ فکر کریں حالانکہ اُن کے گھر میں اور اُن کے دوسرے اقارب میں بھی لڑکیاں تھیں۔سو اس جگہ بالطبع یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس قدر سرد مہری اُن لوگوں سے کیوں ظہور میں آئی اس کا واقعی جواب یہی ہے کہ ان لوگوں نے ہمارے سید و مولی صلی للی ام کو دیکھا کہ ایک لڑکا یتیم ہے جس کا باپ نہ ماں ہے بے سامان ہے جس کے پاس کسی قسم کی جمعیت نہیں۔نادار ہے جس کے ہاتھ پلے کچھ بھی نہیں ایسے مصیبت زدہ کی ہمدردی سے فائدہ ہی کیا ہے اور اُس کو اپنا داماد بنانا تو گویا اپنی لڑکی کو تباہی میں مگر اس بات کی خبر نہیں تھی کہ وہ ایک شہزادہ اور روحانی بادشاہوں کا ڈالنا ہے سردار ہے جس کو دنیا کے تمام خزانوں کی کنجیاں دی جائیں گی۔“ مشکل الفاظ کے معانی: خویش یا قریب عزیز، رشته دار (ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 112 تا 114 حاشیہ) صغر سنی کم عمری حق خویشی رشتہ داروں کے حقوق سید الانام مخلوقات کے سردار جس کی خدمت کی جائے سرد مہری بے مروتی، بے رحمی مخدوم