365 دن (حصہ اول)

by Other Authors

Page 95 of 208

365 دن (حصہ اول) — Page 95

درس القرآن 95 وَهُوَ مُحْسِن کی تشریح میں حضور علیہ السلام فرماتے ہیں:۔”اس کے بندوں کی خدمت اور محمد ردی اور چارہ جوئی اور بار برداری اور کچی غم خواری میں اپنی زندگی وقف کر دی جاوے دوسروں کو آرام پہنچانے کیلئے دکھ اٹھاویں اور دوسروں کی راحت کیلئے اپنے پر رنج گوارا کرلیں۔“ آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 60) درس دینے والے احباب سے گزارش ہے کہ آئینہ کمالات اسلام کی اس عبارت کو حسب وقت دو تین دفعہ دہرا کر سامعین کو سمجھا دیں۔بعض الفاظ کے معنے: رجاء: امید تذلل: عاجزی قوی مضبوط اوامر : احکامات نیستی: نہ ہونا ملکوت: بادشاہت بارادت تام: پوری مرضی کے ساتھ علومر تتنبہ : مرتبہ کی بلندی آلاء نعمتیں