365 دن (حصہ اول) — Page 88
درس القرآن 88 صرف اس امر کا تو غصہ نہ تھا کہ ان کے خیالات کے خلاف ایک نیا خیال رسول کریم صلی الی یوم کیوں پیش کرتے ہیں انہیں جس بات کا خطرہ تھا اور جس کا تصور کر کے بھی انہیں تکلیف محسوس ہوتی تھی وہ یہی تھی کہ کہیں قرآن کی حکومت قائم نہ ہو جائے پس فرمایا اَلَمْ تَعْلَمُ أَنَّ اللَّهَ لَهُ مُلْكُ السَّبُوتِ وَالْأَرْضِ اے انکار کرنے والو! کیا تمہیں معلوم نہیں کہ خدا زمین و آسمان کا بادشاہ ہے۔پس جب اس نے اس بادشاہت کو ایک نئے رنگ میں قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے تو اس کے فیصلہ کے پورا ہونے کو کون روک سکتا ہے۔“ ( تفسیر کبیر جلد دوم صفحه 102 مطبوعہ ربوہ)