365 دن (حصہ اول)

by Other Authors

Page 1 of 208

365 دن (حصہ اول) — Page 1

درس القرآن بسم الله الرحمن الرحیم نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ھوالناصر رب اغفر وارحم وانت خير الراحمين درس القرآن نمبر 1 بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ (الفاتحہ : 1) اللہ کا نام لے کر اور اس کی مدد کے ساتھ اس کتاب قرآن مجید کو شروع کرتا ہوں۔اللہ رحمان بھی ہے اور رحیم بھی ہے۔بہت بے انتہار حم کرنے والا ہے اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔رحمان اس کو کہتے ہیں جو بغیر کسی عمل کے انعام فرماتا ہے، بغیر کسی کو شش کے احسان فرماتا ہے، بغیر کسی کے مستحق ہونے کے دیتا ہے ، اس نے بغیر کسی کی کوشش کے بغیر کسی کی نیکی کے ، آسمان، زمین، سورج، چاند انسانوں کے فائدہ اور آرام کے لئے پیدا کئے۔پانی مہیا فرمایا، ہوا بنائی، طرح طرح کی نعمتیں مہیا فرمائیں جن میں انسانوں کی کسی کوشش اور محنت کا دخل نہیں۔انسانوں کی راہنمائی اور ہدایت کے لئے نبی اور رسول بھیجے اور دنیا کی ہر امت اور قوم کی راہنمائی فرمائی اور پھر سب سے بڑھ کر ہمارے رسول حضرت محمد مصطفی صلی الیم کو قرآن شریف کو ساری دنیا کی ہدایت کے لئے بھیجا اور ہمارا اللہ رحیم بھی ہے انسان کی تھوڑی سی کوشش، تھوڑی سی محنت ، تھوڑے سے عمل، تھوڑی سی نیکی پر بہترین جزاء دیتا ہے، بہت اعلیٰ بدلہ عطا فرماتا ہے اور ایک دفعہ نہیں بلکہ بار بار دیتا ہے۔اس آیت کو قرآن شریف کے شروع میں اور سورتوں کے شروع میں رکھ کر یہ اشارہ فرمایا ہے کہ اگر چہ قرآن شریف کسی انسان کی نیکی، کسی انسان کی محنت اور کوشش کا نتیجہ نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی رحمانیت کا نتیجہ ہے، لیکن جو قرآن شریف پڑھے گا، اس پر عمل کرے گا اور اس کی برکات سے فائدہ اٹھانے کی جدوجہد کرے گا اللہ کی رحیمیت اس کو بہت بڑھ چڑھ کر دے گی اور اس کو بے انتہا بر کتوں اور رحمتوں سے نوازے گی۔اس بات کی ایک مثال حضرت ابن عباس کی ہے۔حضور صلی الی یوم کے لئے ایک دفعہ حضرت ابن عباس نے جو 9-10 سال کے لڑکے تھے پانی کی ایک چھاگل بھر کر رکھی تا کہ آپ وضو فرما سکیں۔آپ نے پوچھا وضو کے