365 دن (حصہ اول)

by Other Authors

Page 2 of 208

365 دن (حصہ اول) — Page 2

درس القرآن 2 لئے پانی کس نے رکھا ہے؟ بتایا گیا کہ ابن عباس نے۔آپ نے ان کو گلے لگایا اور ان کے لئے دعا کی: اللهمَّ عَلّمْهُ الْكِتَابَ وَ فَقِهْهُ فِي الدِّيْنِ (مسند احمد بن حنبل جلد 1 صفحہ 799/ 897 مسند عبد اللہ بن عباس 3379/2881 عالم الكتب بيروت 1998ء) کہ اے اللہ اس کو قرآن شریف کا علم عطا فرما اور دین کی سمجھ دے اور دیکھیں کہ اس چھوٹی سی نیکی کا اتنا بڑ ابدلہ اللہ تعالیٰ نے عطا فرمایا کہ شاید ہی کوئی تفسیر کی کتاب لکھی گئی ہو جس میں حضرت ابن عباس کے تفسیری معنوں کا ذکر نہ ہو۔اللّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ