365 دن (حصہ اول)

by Other Authors

Page 37 of 208

365 دن (حصہ اول) — Page 37

درس القرآن 37 جار ہی ہے کیا یہ کوئی نئی تعلیم ہے، کوئی شوشہ ہے جو چھوڑا جارہا ہے۔اس سوال کا جواب اس آیت میں ہے کہ یہ تعلیم کوئی نئی تعلیم نہیں، نہ ہی کوئی نیا واقعہ ہے بلکہ تسلسل ہے اس دور کا جو حضرت آدم کے زمانہ سے چل رہا ہے اور اس دور میں ایک خلیفہ کے پیدا ہونے کا ذکر ہے اور یہ خلافت محمد رسول اللہ صلی للی نیلم کی ذات مبارک میں اپنے کمال کو پہنچی ہے۔اس لئے یہ سوال تمہارے دلوں میں نہ اٹھے کہ یہ کوئی نئی بات، کوئی نیا سلسلہ ہے اِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَكَةِ اے محمد صلی ا ولم تمہارے رب نے فرشتوں سے یہ کہا تھا کہ اِنِّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً کہ میں زمین میں ایک خلیفہ بنانے والا ہوں قَالُوا أَتَجْعَلُ فِيهَا مَنْ يُفْسِدُ فِيهَا وَيَسْفِكُ الدِّمَاءَ انہوں نے کہا کیا تو زمین میں اس کو بنائے گا جو فساد کرے گا اور خون بہائے گا وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَنُقَدِّسُ لَكَ یہ اعتراض کے طور پر نہیں کہہ رہے ، ہم تیری تسبیح کرتے ہیں اور تیری پاکیزگی بیان کرتے ہیں قَالَ إِنِّي أَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُونَ اللہ نے فرشتوں سے فرمایا میں وہ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے۔