365 دن (حصہ اول)

by Other Authors

Page 28 of 208

365 دن (حصہ اول) — Page 28

درس القرآن 28 رس القرآن نمبر 23 الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ فِرَاشًا وَ السَّمَاءَ بِنَاءً وَ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَاخْرَجَ بِهِ مِنَ الثَّمَرَاتِ رِزْقًا تَكُمْ فَلَا تَجْعَلُوا لِلَّهِ أَنْدَادًا وَ اَنْتُمْ تَعْلَمُونَ ( البقرة :23 ) یہ حکم دینے کے بعد یا اَيُّهَا النَّاسُ اعْبُدُوا رَبَّكُمُ کہ اے تمام لوگو! اپنے رب کی عبادت کرو۔یہ عبادت کا حکم قرآن شریف کا سب سے پہلا اور سب سے اہم حکم ہے، فرمایا تھا کہ نہ اپنے آپ کو کچھ سمجھو اور اپنے نفس کو خدانہ بنالو اور نہ ان لوگوں کو معبود بناؤ جو تم سے پہلے گزر چکے ہیں جس طرح مثلا لوگوں نے یسوع کو ، کرشن کو ، رام کو ، بدھ کو ، خدا بنایا ہوا ہے اس آیت میں فرمایا ہے کہ تمہیں اور تمہارے بزرگوں کو پیدا کرنے والا بھی اللہ ہے اور یہ سارا نظام جس میں تم رہتے ہو یہ بھی خدا کا بنایا ہوا ہے۔الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ فِرَاشًا اس نے تمہارے لئے زمین کو بچھونا بنا یا وَ السَّمَاء بِنَاء اور آسمان کو چھت بنایا ہے وَ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً اور آسمان سے پانی اتارا فَاخْرَجَ بِهِ مِنَ الثَّمَرَاتِ رِزْقًا لَكُمْ اور اس کے ذریعے طرح طرح کے پھل تمہارے لئے رزق کے طور پر نکالے ہیں فَلَا تَجْعَلُوا لِلَّهِ أَنْدَادًا اللہ کے شریک نہ بناؤ وَ اَنْتُمْ تَعْلَمُونَ اور تم جانتے بوجھتے ہو۔ان دونوں آیتوں میں خدا کی عبادت کا حکم دیتے ہوئے فرمایا کہ تمہیں بھی خدا نے پیدا کیا ہے اور تمہارے بزرگوں کو بھی خدا نے پیدا کیا ہے پھر یہ زمین جس پر تم رہتے ہو خدا نے بنائی ہے۔آسمان جو تمہارے چھت کا کام دے رہا ہے خدا نے بنایا ہے ، بادل سے جو پانی اترتا ہے جس سے رنگ برنگے نباتات پھل وغیرہ پیدا ہوتے ہیں۔وہ بھی خدا نے بنائے ہیں کسی انسان نے، کسی پتھر نے ، کسی دوسرے نے نہیں بنائے، تو پھر سمجھتے بوجھتے خدا کے سوا کسی کی عبادت کرنا اور ان چیزوں کو خدا کے برابر بتانا کہاں کی عقلمندی ہے۔