365 دن (حصہ اول)

by Other Authors

Page 27 of 208

365 دن (حصہ اول) — Page 27

درس القرآن 27 رس القرآن نمبر 22 يَايُّهَا النَّاسُ اعْبُدُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُم وَالَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ (البقرة:22) قرآن شریف کے بارہ میں یہ بتانے کے بعد کہ یہ کتاب کیسی ہے اور کس نے بنائی ہے اور اس کا فائدہ کیا ہے یہ فرمایا تھا کہ اس کتاب کے اترنے کے بعد کچھ لوگوں نے اس کو مان لیا ہے۔کچھ لوگوں نے اس کا پوری طرح انکار کر دیا ہے اور کچھ لوگ اس کے ماننے کا زبان سے تو اقرار کرتے ہیں مگر دل سے انکار کرتے ہیں اب یہ مضمون شروع کیا ہے کہ اس کتاب کا سب سے بنیادی، سب سے بڑا، سب سے ضروری حکم کیا ہے؟ یہ کتاب کیا تعلیم دیتی ہے ؟ تو فرماتا ہے:۔اے لوگو! اپنے رب کی عبادت کرو جس نے تمہیں پیدا کیا ہے اور ان سب لو گوں کو بھی جو تم سے پہلے ہوئے تاکہ تمہیں تقویٰ نصیب ہو اور تم بچ جاؤ۔یہ قرآن شریف کا سب سے اہم اور ضروری حکم ہے اور صرف مردوں کے لئے نہیں ، صرف عورتوں کے لئے نہیں، صرف عربوں کے لئے نہیں، بلکہ یاَيُّهَا النَّاسُ اے سب لوگو ! جو اردو بولنے والے ہو یا انگریزی، سفید رنگ کے ہو یا زرد رنگ کے ، افریقہ میں رہتے ہو یا ایشیا میں، تم سب اس کی عبادت کرو جو تمہارا رب ہے جس نے تمہیں پیدا کیا اور تمہاری ہدایت اور ترقی کے سب سامان بنائے۔صرف اس کی عبادت کرو اس کے سامنے جھکو، اس سے دعا کرو، اس سے اصلی محبت کرو، اس سے ڈرو، اپنے آپ کو معبود نہ بناؤ الَّذِی خَلَقَكُمُ کیونکہ اس نے تمہیں پیدا کیا ہے وَالَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ اور ان کو بھی اسی نے پیدا کیا ہے جو تم سے پہلے گزر چکے ہیں۔یہ لوگ جو تم سے پہلے گزر چکے ہیں وہ مسیح ہوں یا کرشن ہوں یا رام چندر ہوں یا بدھ ہوں، سب کو اسی نے پیدا کیا ہے پس ان لوگوں کی عبادت کی بجائے اس کی عبادت کرو جس نے ان کو پیدا کیا ہے لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ تا کہ تم دنیا میں اور آخرت میں خدا کی سزا سے بچ سکو۔