365 دن (حصہ اول) — Page 17
درس القرآن 17 کوشش کرتے ہیں۔اب اللہ کو کون دھوکا دے سکتا ہے ؟ وہ تو سب کچھ جانتا ہے وَالَّذِينَ آمَنُوا اور ان کو دھوکا دینے کی کوشش کرتے ہیں جو سچے دل سے ایمان لائے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ وَمَا يَخْدَعُونَ إِلا أَنْفُسَهُم وہ اپنے آپ کو ہی دھوکہ دے رہے ہیں وَمَا يَشْعُرُونَ مگر ان کو اس کا احساس نہیں، ان کو اس کی سمجھ نہیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔