365 دن (حصہ اول)

by Other Authors

Page 16 of 208

365 دن (حصہ اول) — Page 16

درس القرآن 16 رس القرآن نمبر 13 وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ يَقُولُ آمَنَّا بِاللَّهِ وَبِالْيَوْمِ الْآخِرِ وَمَا هُمْ بِمُؤْمِنِينَ يُخْدِعُونَ اللَّهَ وَ الَّذِينَ آمَنُوا وَ مَا يَخْدَعُونَ إِلَّا أَنْفُسَهُمْ وَمَا يَشْعُرُونَ (البقرة:9،10) قرآن شریف کے شروع میں ہی یہ مضمون بیان کیا۔قرآن ایک کامل اور اعلی کتاب ہے جو ہر قسم کے شک و شبہ سے پاک ہے کیونکہ سب سے زیادہ ماننے والے اللہ کے علم سے اتری ہے اور متقیوں کو راستہ دکھاتی ہے یہ فرمایا تھا کہ متقی کون ہوتے ہیں؟ ان میں کیا کیا باتیں پائی جاتی ہیں ؟ پھر یہ فرمایا کہ کچھ لوگ اس کتاب کا اور اس کے لانے والے رسول کا انکار کرتے ہیں اور رسول خواہ انہیں کتنا بھی ہوشیار کرے ، ڈرائے ، وہ باز نہیں آتے ، وہ اپنے دل سے بھی کام نہیں لیتے ، نہ اپنے کانوں سے کام لیتے ہیں، نہ آنکھوں سے کام لیتے ہیں، حالانکہ یہی تین بڑے ذریعے صحیح راستہ معلوم کرنے کے ہیں۔اب اس کے بعد کچھ اور لوگوں کا ذکر کیا ہے جو کافروں سے بھی زیادہ خطر ناک ہیں فرماتا ہے وَ مِنَ النَّاسِ مَن يَقُولُ لوگوں میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو زبان سے تو کہتے ہیں امنا بِاللهِ وَبِالْيَوْمِ الآخِرِ کہ ہم اللہ پر بھی ایمان لاتے ہیں اور آخری دن پر بھی ایمان لاتے ہیں مگر یہ ان کا زبانی دعوی ہے حقیقت میں وہ مومن نہیں ہیں۔اس کے بعد ان لوگوں کا نسبتا تفصیل سے ذکر کیا ہے۔کیونکہ یہ لوگ حقیقتا اللہ کی جماعتوں کے نہایت خطرناک دشمن ہوتے ہیں۔وہ لوگ جن کا پہلے ذکر ہوا وہ کھلم کھلا انکار کرتے ہیں نہ دل و دماغ سے کام لیتے ہیں ، نہ کانوں سے سچائی کی باتیں سنتے ہیں، نہ آنکھوں سے بچے سلسلہ کی سچائی کو دیکھتے ہیں مگر یہ لوگ چونکہ صاف انکار کرتے ہیں اس لئے سادہ دل مومن دھوکے میں نہیں آتے۔مگر وہ لوگ جو دل سے نہیں مانتے اور زبان سے دھو کہ دیتے ہیں کہ ہم مومن ہیں، بھولے بھالے مومنوں کے بعض دفعہ ان کے فریب میں آنے کا خطرہ ہوتا ہے اس لئے ان کا کچھ تفصیل کے ساتھ ذکر کیا ہے اور فرماتا ہے کہ یہ لوگ يُخْدِعُونَ اللہ اللہ کو دھوکہ دینے کی