365 دن (حصہ اول) — Page 181
درس روحانی خزائن درس روحانی خزائن نمبر 23 حضرت مسیح موعود علیہ السلام بیان فرماتے ہیں:۔وو 181 ششم یہ کہ اتباع رسم اور متابعت ہوا وہوس سے باز آئے گا اور قرآن شریف کی حکومت کو بکلی اپنے سر پر قبول کرلے گا اور قال اللہ اور قال الرسول کو اپنی ہر یک راہ میں دستور العمل قرار دے گا۔ہفتم یہ کہ تکبر اور نخوت کو بکلی چھوڑ دے گا اور فروتنی اور عاجزی اور خوش خلقی اور حلیمی اور مسکینی سے زندگی بسر کرے گا۔هشتم یہ کہ دین اور دین کی عزت اور ہمدردی اسلام کو اپنی جان اور اپنے مال اور اپنی عزت اور اپنی اولاد اور اپنے ہر یک عزیز سے زیادہ تر عزیز سمجھے گا۔نہم یہ کہ عام خلق اللہ کی ہمدردی میں محض اللہ مشغول رہے گا اور جہاں تک بس چل سکتا ہے اپنی خداداد طاقتوں اور نعمتوں سے بنی نوع کو فائدہ پہنچائے گا۔کہ اس عاجز سے عقد اخوت محض اللہ باقرار طاعت در معروف باندھ کر اس پر تا وقت مرگ قائم رہے گا اور اس عقد اخوت میں ایسا اعلیٰ درجہ کا ہو گا کہ اس کی نظیر دنیوی رشتوں اور تعلقوں اور تمام خادمانہ حالتوں میں پائی نہ جاتی ہو۔“ مشکل الفاظ کے معانی: اتباع پیروی اطاعت، پیچھے چلنا (ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 564) قال الرسول رسول کا فرمان، احادیث غرور، گھمنڈ نخوت فروتنی عاجزی، انکساری متابعت قال الله اللہ کا فرمان، قرآن تا وقت مرگ وفات تک عقد اخوت بھائی چارے کا عہد