365 دن (حصہ اول)

by Other Authors

Page 182 of 208

365 دن (حصہ اول) — Page 182

درس روحانی خزائن درس روحانی خزائن نمبر 24 ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام بیان فرماتے ہیں:۔182 خوب یاد رکھنا چاہیے کہ خدا تعالیٰ کی بعض باتوں کو نہ ماننا اس کی سب باتوں کو ہی چھوڑنا ہوتا ہے اگر ایک حصہ شیطان کا ہے اور ایک اللہ کا تو اللہ تعالیٰ حصہ داری کو پسند نہیں کرتا۔یہ سلسلہ اس کا اسی لیے ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ کی طرف آوے۔اگر چہ خدا کی طرف آنا بہت مشکل ہوتا ہے اور ایک قسم کی موت مگر آخر زندگی بھی اسی میں ہے۔جو اپنے اندر سے شیطانی حصہ نکال کر پھینک دیتا ہے وہ مبارک انسان ہوتا ہے اور اس کے گھر اور نفس اور شہر سب جگہ اس کی برکت پہنچتی ہے۔لیکن اگر اس کے حصہ میں ہی تھوڑا آیا ہے تو وہ برکت نہ ہو گی جب تک بیعت کا اقرار عملی طور پر نہ ہو۔بیعت کچھ چیز نہیں ہے جس طرح سے ایک انسان کے آگے تم بہت سی باتیں زبان سے کرو مگر عملی طور پر کچھ بھی نہ کرو تو وہ خوش نہ ہو گا۔اسی طرح خدا کا معاملہ ہے وہ سب غیرت مندوں سے زیادہ غیرت مند ہے کیا ہو سکتا ہے کہ ایک تو تم اس کی اطاعت کرو پھر ادھر اس کے دشمنوں کی بھی اطاعت کرو اس کا نام تو نفاق ہے۔انسان کو چاہیے کہ اس مرحلہ میں زید و بکر کی پروا نہ کرے مرتے دم تک اس پر قائم ر بدی کی دو قسمیں ہیں۔ایک خدا کے ساتھ شریک کرنا۔اس کی عظمت کو نہ جاننا۔اُس کی عبادت اور اطاعت میں کسل کرنا۔دوسری یہ کہ اس کے بندوں پر شفقت نہ کرنا۔اُن کے حقوق ادانہ کرنے۔اب چاہئیے کہ دونوں قسم کی خرابی نہ کرو۔خدا کی اطاعت پر قائم رہو۔جو عہد تم نے بیعت میں کیا ہے اس پر قائم کے بندوں کو تکلیف نہ دو۔قرآن کو بہت غور سے پڑھو۔اس پر عمل کرو۔ہر ایک قسم کے ٹھٹھے اور بیہودہ باتوں اور مشرکانہ مجلسوں سے بچو۔پانچوں وقت نماز کو قائم رکھو۔غرضکہ کوئی ایسا حکم الہی نہ ہو جسے تم ٹال دو۔بدن کو بھی صاف رکھو اور دل رہو۔رہو خدا