365 دن (حصہ اول)

by Other Authors

Page 176 of 208

365 دن (حصہ اول) — Page 176

درس روحانی خزائن درس روحانی خزائن نمبر 20 حضرت مسیح موعود علیہ السلام بیان فرماتے ہیں:۔176 ”انسان کے لئے دو باتیں ضروری ہیں۔بدی سے بچے اور نیکی کی طرف دوڑے ، اور نیکی کے دو پہلو ہوتے ہیں۔ایک ترک شر دوسرا افاضہ خیر۔ترک شر سے انسان کامل نہیں بن سکتا۔جب تک اس کے ساتھ افاضہ خیر نہ ہو۔یعنی دوسروں کو نفع بھی پہنچائے اس سے پتہ لگتا ہے کہ کس قدر تبدیلی کی ہے اور یہ مدارج تب حاصل ہوتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی صفات پر ایمان ہو اور اُن کا علم ہو۔جب تک یہ بات نہ ہو انسان بدیوں سے بھی بچ نہیں سکتا۔دوسروں کو نفع پہنچانا تو بڑی بات ہے۔بادشاہوں کے رُعب اور تعزیرات ہند سے بھی تو ایک حد تک ڈرتے ہیں اور بہت سے لوگ ہیں جو قانون کی خلاف ورزی نہیں کرتے پھر کیوں آحكَمُ الْحَاكِمِین کے قوانین کی خلاف ورزی میں دلیری پیدا ہوتی ہے۔کیا اس کی کوئی اور وجہ ہے بجز اس کے کہ اُس پر ایمان نہیں ہے؟ یہی ایک باعث ہے۔الغرض بدیوں سے بچنے کا مرحلہ تب طے ہوتا ہے۔جب خدا پر ایمان ہو پھر دوسرا مرحلہ یہ ہونا چاہیے کہ اُن راہوں کی تلاش کرے جو خدا تعالیٰ کے برگزیدہ بندوں نے اختیار کیں۔وہ ایک ہی راہ ہے جس پر جس قدر راستباز اور برگزیدہ انسان دنیا میں چل کر خدا تعالیٰ کے فیض سے فیضیاب ہوئے۔اس راہ کا پتہ یوں لگتا ہے کہ انسان معلوم کرے کہ خدا تعالیٰ نے اُن کے ساتھ کیا معاملہ کیا؟ پہلا مرحلہ بدیوں سے بچنے کا تو خداتعالی کی جلالی صفات کی تجلی سے حاصل ہوتا ہے کہ وہ بدکاروں کا دشمن ہے اور دوسرا مرتبہ خدا تعالیٰ کی جمالی تجلی سے ملتا ہے اور آخر یہی ہے کہ جب تک اللہ تعالیٰ کی طرف سے قوت اور طاقت نہ ملے جس کو اسلامی اصطلاح کے موافق روح القدس کہتے ہیں کچھ بھی نہیں ہوتا۔یہ ایک قوت ہوتی ہے، جو خدا تعالیٰ کی طرف سے ملتی ہے۔اس کے نزول کے ساتھ ہی دل میں ایک سکینت آتی ہے اور طبیعت میں نیکی کے ساتھ ایک محبت اور