365 دن (حصہ اول)

by Other Authors

Page 175 of 208

365 دن (حصہ اول) — Page 175

درس روحانی خزائن درس روحانی خزائن نمبر 19 حضرت مسیح موعود علیہ السلام بیان فرماتے ہیں:۔175 انبیاء اور رسل کو جو بڑے بڑے مقام ملتے ہیں وہ ایسی معمولی باتوں سے نہیں مل جاتے جو نرمی سے اور آسانی سے پوری ہو جائیں بلکہ ان پر بھاری ابتلاء اور امتحان وارد ہوئے جن میں وہ صبر اور استقلال کے ساتھ کامیاب ہوئے تب خدا تعالیٰ کی طرف سے ان کو بڑے بڑے درجات نصیب ہوئے۔دیکھو حضرت ابراہیم پر کیسا بڑا ابتلاء آیا۔اس نے اپنے ہاتھ میں چھری لی کہ اپنے بیٹے کو ذبح کرے اور اس چھری کو اپنے بیٹے کی گردن پر اپنی طرف سے پھیر دیا مگر آگے بکرا تھا۔ابراہیم امتحان میں پاس ہوا۔اور خدا تعالیٰ نے بیٹے کو بھی بچا لیا۔تب خدا تعالیٰ ابراہیم پر خوش ہوا کہ اُس نے اپنی طرف سے کوئی فرق نہ رکھا۔یہ خدا تعالیٰ کا فضل تھا کہ بیٹا بچ گیا ورنہ ابراہیم نے اس کو ذبح کر دیا تھا۔اس واسطے اس کو صادق کا خطاب ملا۔اور توریت میں لکھا ہے کہ خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ اے ابراہیم تو آسمان کے ستاروں کی طرف نظر کر کیا تو ان کو گن سکتا ہے۔اسی طرح تیری اولاد بھی نہ گنی جائے گی۔تھوڑے سے وقت کی تکلیف تھی وہ تو گذر گئی۔اس کے نتیجہ میں کس قدر انعام ملا۔آج تمام سادات اور قریش اور یہود اور دیگر اقوام اپنے آپ کو ابراہیم کا فرزند کہتے ہیں۔گھڑی دو گھڑی کی بات تھی وہ تو ختم ہو گئی اور اتنا بڑا انعام ان کو خدا تعالیٰ کی طرف ملا۔“ مشکل الفاظ کے معانی: ( ملفوظات جلد 5 صفحہ 416،417 مطبوعہ ربوہ) استقلال صبر سے ، مستقل مزاجی سے صادق راستباز، سچا رسل رسول کی جمع